منورعلی ملک کے دسمبر2024 کے فیس بک پرخطوط
میرا میانوالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته۔
میرے عزیز قارئین و دوستوں!
یہ پیغام آپ سب کے لیے نہایت محبت اور احترام کے ساتھ ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، “میرا میانوالی” ایک ذاتی محبت، خلوص اور تاریخی وابستگی سے جڑا ہوا سلسلہ ہے، جس کے ذریعے میں نے کوشش کی کہ اپنے پیارے شہر میانوالی کی تاریخ، ثقافت، شخصیات، اور یادوں کو قلمبند کرکے آپ تک پہنچاؤں۔
افسوس کے ساتھ عرض کر رہا ہوں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے میری صحت کی حالت بہتر نہیں ہے۔ جسمانی کمزوری اور مسلسل بیماری کے باعث میں اب “میرا میانوالی” کی پوسٹس باقاعدگی سے لکھنے سے قاصر ہوں۔ یہ میرے لیے بھی ایک دکھ کی بات ہے کیونکہ یہ کام میری روح کی تسکین اور دل کی خوشی کا ذریعہ تھا۔
آپ سب سے نہایت ادب کے ساتھ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے تاکہ میں دوبارہ اپنی تحریروں کے ذریعے میانوالی کی محبت کو آپ تک پہنچا سکوں۔ آپ کی دعائیں میرے لیے سب سے بڑا سہارا ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے، صحت و سلامتی عطا فرمائے۔والسلام–منور علی ملک – 1 دسمبر2024
چار پانچ دن سے بیماریوں سے لڑ رہا ہوں۔ پچھلی عمر میں ایسا تو ہوتا ہے۔ prostate کے علاوہ معدے کا مسئلہ بھی ہے۔ بھوک نہیں لگتی۔ ڈاکٹر صاحبان جو کچھ کر سکتے ہیں کر رہے ہیں ۔ ان کی ہدایات پر میں بھی عمل کر رہا ہوں۔ باقی اللہ مالک ہے۔
الحمد للہ میں دواوں سے زیادہ دعاوں پر یقین رکھتا ہوں۔ مگر دوائیں بھی ضروری ہیں کہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حکم ہے۔
ازرہ کرم آپ بھی دعا کرتے رہیں۔ کیا خبر کس کی دعا قبول ہو جائے۔ اللہ کریم آپ کی ہر مشکل آسان فرمائے۔
بیماری کی وجہ سے زیادہ پڑھ لکھ تو نہیں سکتا۔ تاہم پکچرز اور اپنے اشعار کی صورت میں حاضری لگواتا رہوں گا۔اللہ حافظ۔۔۔۔ 6 دسمبر2024
یادیں۔۔۔۔۔۔۔یہ بھی ہم ہیں —1984—12 دسمبر2024
ہمارے کلچر کا حسن جو ماضی کی گرد میں گم ہوگیا— 13 دسمبر2024
وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
۔۔۔۔۔۔۔ ناصر کاظمی۔۔۔۔۔ 17 دسمبر2024
یادیں۔۔عیسی خیلوی ہاوس میں ایک شام۔۔۔٢٠٠٦–عیسی خیلوی کے حقے سے دل بہلاتے ہوئے– 21 دسمبر2024
اد ماضی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ۔۔۔۔۔ تانگہ-جس کی جگہ رکشہ نے لے لی- 22 دسمبر2024
عزیز ساتھیو
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔
علاج جاری ہے۔ طبیعت ابھی پوری طرح بحال نہیں ہوئی۔ اس لیئے فی الحال لکھنے پڑھنے کا کام بھی پہلے جیسی رفتار اور مقدار میں نہیں کر سکتا۔ آپ کی دعائیں میرا بہت بڑا سہارا ہیں۔ دعا کرتے رہیں۔ ان شآءاللہ تعالی عنقریب ہماری محفل دوبارہ آباد ہوگی۔۔۔۔۔۔۔رہے نام اللہ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منورعلی ملک۔۔۔۔۔۔ 23 دسمبر2024
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے—۔۔۔۔۔۔ منورعلی ملک– 31 دسمبر2024