EASAB KHEL

ANCESTORS TREE

 

 زکو خیل شاخِ نیازی کی باوقار خانوادہ  –خاندانِ عیسب خیل (عیسیٰ خیل)

 

عیسیٰ خیل نیازی قبیلہ کی قدیم اور معزز شاخوں میں عیسب خیل ایک باوقار، مضبوط اور روایتی شناخت رکھنے والا خانوادہ ہے۔ یہ شاخ اپنی دیانت، ملنساری، سماجی اثر و رسوخ اور علم و کردار کی بدولت زمانۂ قدیم سے خطّہ عیسیٰ خیل میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس خاندان نے ہر دور میں نہ صرف زمینداری اور سماجی خدمات کا ثبوت دیا بلکہ بعد ازاں انتظامی، عسکری، تعلیمی اور شہری شعبوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

قدیم و معزز بزرگ — حضرت سعد اللہ خان عیسب خیل

 

عیسب خیل خاندان میں بزرگ اور بااعتبار شخصیت کے طور پر سعد اللہ خان کا نام نہایت احترام سے لیا جاتا ہے۔
آپ ایک وجیہہ، صاحبِ حیثیت، دیندار، غریب پرور اور درویش مِزاج انسان تھے۔ علاقہ کے معززین میں شمار کیا جاتا تھا اور دور نزدیک کے لوگ آپ کی رائے، اخلاق اور انصاف پسندی کے قائل تھے۔

آپ کے زیرِ ملکیت نہ صرف وراثتی اراضی تھی بلکہ زر خرید زمینیں بھی متعدد مقامات پر موجود تھیں، جن میں:

  • موضع عیسیٰ خیل (کچّہ)

  • نور ضمن شاہ

  • قاضی والا

  • تھل میں اعوانوالا

  • کنڈل

  • کمر مشانی میں سودہری

  • اور خدوزئی کے گرد و نواح

یہ وسیع زرعی اراضی اُس دور کی خوش حالی، زمیندارانہ وقار اور خاندانی استحکام کی علامت تھی۔

سعد اللہ خان کے چھ بھائی تھے:
محمد اکرم خان، امیر اللہ خان، عطاء اللہ خان، حبیب اللہ خان، عصمت اللہ خان۔
ان میں حبیب اللہ خان اور عصمت اللہ خان کی نسلیں آج بھی موجود ہیں۔

آپ کے سات صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں تھیں:
غلام رسول خان، محمد نصراللہ خان، حبیب اللہ خان، امان اللہ خان، عصمت اللہ خان، امیر عبداللہ خان اور عنایت اللہ خان۔
یہی نسل بعد میں ایک وسیع اور باوقار خانوادے کی صورت میں پھیلی اور ’’سعد اللہ خیل‘‘ کے نام سے بھی پہچانی جانے لگی۔

خاندانی خصوصیات اور سماجی مقام

 

عیسب خیل خاندان کے افراد اپنی شرافت، وضع داری، راست گوئی اور صلح جو مزاج کی وجہ سے معروف ہیں۔
یہ خاندان ہمیشہ علمی و عسکری میدانوں میں نمایاں رہا اور علاقائی سطح پر باہمی تعاون، قرابت داری اور شہر کے دیگر قبائل کے ساتھ حسنِ تعلق میں بھی ممتاز مقام رکھتا ہے۔

قبیلے کی نمایاں عسکری و انتظامی خدمات

 پاک فوج و فضائیہ (ARMED FORCES)

 

عہدہ نام
بریگیڈیئر عمر اکبر خان
بریگیڈیئر (ر) بابر ظفر خان
میجر/کرنل عہدہ محمد ضرار اکبر خان، کرنل (ر) عبدالرؤف خان، کرنل (ر) محمد تنویر خان
میجر (ر) محمد اکبر خان (مرحوم)، افتخار نصر اللہ
ونگ کمانڈر محمد وقاص خان
سکواڈرن لیڈر غضنفر اللہ خان

جونیئر کمیشنڈ آفیسرز

 

  • صوبیدار کلرک محمد اسلم خان (مرحوم)

  • صوبیدار کلرک محمد رفیع اللہ خان

  • نائب صوبیدار کلرک حبیب اللہ خان (مرحوم)

  • نائب صوبیدار سیف اللہ خان (مرحوم)

  • وارنٹ آفیسر محمد شفیع اللہ خان

انجینئرنگ کے میدان میں نمایاں شخصیات

 

  • محمد اشرف خان (S.E)

  • محمد اسلم خان (ڈائریکٹر واسا)

  • انجینئر عزیز الرحمن خان

  • انجینئر عبداللغفور خان

  • انجینئر محمد طیفور خان

  • انجینئر محمد سمیع خان

  • انجینئر عبدال غفار خان

  • انجینئر ذوالفقار خان

  • انجینئر محمد زبیر خان

  • انجینئر محمد سبحان خان

  • انجینئر فراست اللہ خان
    (مزید تین نوجوان زیرِ تعلیم انجینئرنگ)

طبی شعبہ (DOCTORS)

 

  • ڈاکٹر محمد فاروق خان (مسقط)

  • ڈاکٹر رفاقت اللہ خان

  • ڈاکٹر سعید ظفر خان (لاہور)

  • ڈاکٹر عائشہ حمید (PAF)

  • اشنا فاروق خان (اٹلی)

  • لائبہ فاروق خان (سوئٹزر لینڈ)

  • انفال فاروق خان (اسلام آباد)

دیگر ممتاز شخصیات

 

  • محمد افضل خان (وکیل)

  • ممتاز امین خان (ڈویژنل صدر UBL)

  • محمد ادریس خان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو)

  • مسز پروین ممتاز (ہیڈ مسٹریس، ہائی اسکول)

  • مسز گلشن آراء (ہیڈ مسٹریس)

پولیس افسران

 

  • خان زمان خان (DSP)

  • عبد الخالق خان (سب انسپکٹر)

  • غلام یاسین خان (سب انسپکٹر)

  • سمیع اللہ خان (سب انسپکٹر — بیسٹ شوٹر / پولیس کمانڈو)

  • مشتاق خان (سب انسپکٹر)

  • غلام اکبر خان (سب انسپکٹر)

بیرونِ ملک خدمات

 

  • محمد امین خان (جاپان)

  • خالد محمود خان (جاپان)

  • مظہر حبیب خان (جاپان)

  • امیر اعظم خان (جاپان)

  • محمد عرفان خان (ارجنٹینا)

  • کامران خان (کوریہ)

  • اکرام اللہ خان (کوریہ)

  • احتشام خان (ملیشیا)

عیسب خیل، زکو خیل شاخِ نیازی کا وہ معزز خانوادہ ہے جس نے اپنے اخلاق، شجاعت، خدمتِ خلق، علمی رجحان، عسکری خدمات اور سماجی کردار سے ہمیشہ علاقہ کی پہچان کو بلند رکھا۔ یہ گھرانہ اپنے بزرگوں کی روایت، دینداری، محنت اور باعزت طرزِ زندگی کو آج بھی مضبوطی سے سنبھالے ہوئے ہے۔ یہی وراثت اسے آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال بناتی ہے۔

 

مرتب کردہ:
حاجی محمد رفیع اللہ خان عیسب خیل –(عیسیٰ خیل)

Haji Muhammad Rafiullah Khan

HE IS SON OF AMAN ULLAH KHAN . HE STUDIED FROM UNIVERSITY OF THE PUNJAB

3 thoughts on “EASAB KHEL”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Scroll to Top