مسجد وانڈھی پیراں والی نزد سنٹرل جیل میانوالی پہ پرانی مسجد موجود ہے جسکا شمار میانوالی کی پرانی مساجد میں کیا جاتا ہے.
اس پرانی مسجد کا سنگِ بنیاد حضرت شاہ عظیم الدین شاہ نے 1288 ہجری میں رکھا اور اس عظیم کام کی تکمیل 1329 ہجری 1868 میں ہوئی.یہ مسجد فنِ تعمیر کا شاہکار نمونہ ہے. اس مسجد کے چھ اونچے مینار ہیں.
مسجد فنِ تعمیر, خوبصورتی میں لاجواب ہے. برآمدہ تعمیری مہارت میں کمال طرز کا ہے. دروازوں اور چھتوں میں مظبوط اور اعلیٰ معیار کی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے. مسجد کی چھت کو پائیدار ستون سہارہ دیئے ہوئے ہیں جن پہ بہت خوبصورت انداز سے منقش کندہ کاری کی گئی ہے. اس مسجد کے دونوں جانب ہجرے بنائے گئے ہیں.
مسجد کی تعمیر میانوالی کی باقی مساجد سے مختلف ہے. آپ سب کو اس مسجد کو دیکھنا چاہیے بہتر ہے جب دیکھنے جائیں تو نماز کا وقت ہو تاکہ نماز بھی وہاں ادا کریں.