مرتب: جیمز میتھس میک کونیل
اردو ترجمہ: محمد منشا خان
صفحات: 44 – تعداد: 500
طبع اول، ۲۰۲۵ء، مارچ (رمضان المبارک)
شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف، میانوالی
اس کتاب میں ایسے پندرہ سوالات ہیں جو جیمز میتھس میک کونیل نے سلطان الاولیاء مولانا شیخ محمد ناظم الحقانی نقشبندی رحمۃ الله علیہ سے کیے تھے اور شیخ نے ان سوالات کے جوابات عنایت فرمائے تھے۔ بہ قول جیمز میتھس یہ پندرہ سوالات ایسے ہیں جو آپ کو اپنے مذہبی رہنما سے پوچھنے چاہییں، وہ اس لیے کہ جیمز نے بھی وہی سوالات کیے جو تقریباً ہر انسان کے دل و دماغ میں پیدا ہوتے ہیں اور حقیقت کا متلاشی شک و شبہ کو دور کرنے کے لیے انہی سوالات کے جوابات چاہتا ہے۔
جیمز میتھس نے اپنے دل میں پلنے والے ان تمام سوالات کو ترتیب دیا، پندرہ سوالات جو اس کے ذہن کی الجھنوں کی عکاسی کرتے تھے اور انہیں مولانا شیخ ناظم الحقانی کے سامنے رکھا۔ یہ سوالات صرف علمی یا فلسفیانہ نوعیت کے نہیں تھے بلکہ ان میں اس کی ساری زندگی کی پیاس سمٹی ہوئی تھی اور پھر جیسے ہی شیخ نے جوابات دینا شروع کیے، ہر سوال کے ساتھ اس کی الجھنوں کی گرہیں کھلتی گئیں، ہر شک یقین میں بدلتا گیا اور ہر وسوسہ مٹتا گیا کیوں کہ وہ ایسے جواب کی تلاش میں تھا جو اس کے دل کو بھی مطمئن کرے اور اس کی عقل کو بھی قانع کرے، وہ اب ایک ایسی روشنی میں داخل ہوچکا جہاں سب کچھ واضح تھا اور کوئی ابہام باقی نہ تھا۔
اس کتاب کا اردو ترجمہ، ناچیز نے سن ۲۰۲۳ء میں مکمل کر لیا تھا مگر مصروفیات کے باعث بروقت اس کی اشاعت ممکن نہ ہوسکی۔ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب ۲۰۲۵ء کے ماہ رمضان المبارک میں اسے شائع کرانے کی توفیق حاصل ہو رہی ہے۔
الحمدلله
AVAILABILITY OF BOOK
Book: 15 Questions
Compiled By: James Mathis McConnell
Urdu Translation: Muhammad Mansha Khan
First Edition, March 2025 (Ramadan)
Shah E Bastam Research Institute of Sufism
کتاب کے بارے میں جائزہ
محمد منشاء خان صاحب کی “پندرہ سوالات” جیسی اہم اور فکر انگیز کتاب علم و عرفان کے متلاشیوں کے لیے ایک قیمتی خزانہ ہے۔
یہ کتاب نہ صرف ایک فکری سفر کی عکاسی کرتی ہے بلکہ دل و دماغ میں اٹھنے والے سوالات کے جامع اور روحانی جوابات بھی پیش کرتی ہے جو ہر سچے سچے متلاشی کے ذہن میں ابھرتے ہیں۔ منشا خان صاحب نے شیخ محمد ناظم الحقانی رحمۃ اللہ علیہ کے جوابات کے ترجمے کے ذریعے صوفی علم کے سمندر سے موتی چن کر اردو قارئین کے سامنے رکھے ہیں۔
اللہ تعالیٰ منشا خان صاحب کی اس خدمت کو قبول فرمائے، ان کے علم و قلم میں مزید برکت عطا فرمائے اور ان کو خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔. آمین
منتظم—– میانوالی اوگ ویب سائٹ