HAZRAT SHEIKH NEKA (MALLA KHEL)

 

حضرت شیخ نیکا علیہ الرحمہ (ملا خیل)

آپ کا مزار ملا خیل کے قبرستان میں ہے۔ ملا خیل ، کمرمشانی سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو پہاڑی کے بالکل ساتھ اور نالہ بڑوچ کے کنارہ پر واقع ہے ۔ میانوالی گزٹ 1915 ء کے مطابق شیخ نیکا علیہ الرحمہ آج سے ایک سو سالپہلے وہاں آباد ہوئے( یعنی اب 2007 ء سے تقریباً 200 سال پہلے) حضرت شیخ نیکا علیہ الرحمہ جب یہاں تشریف لائے تو یہاں کے لوگوں نے انہیں بہت تنگ کیا جس کی وجہ سے آپ نے انہیں بد دعا دی اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میٹھے پانی کا چشمہ کھاری پانی میں تبدیل ہو گیا ۔ آپ کی ایک کرامت یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ عام لوگوں میں مشہور ہے کہ جو بادل پہاڑ کی اس چوٹی سے آتا ہے جس کے ساتھ آپ کا مقبرہ واقع ہے وہ ضرور بارش برساتا ہے۔یہاں کے لوگ اپنے آپ کو ان کی اولاد میں سے بتاتے ہیں۔ یہاں چاراولیاء کرام دفن ہیں ۔ جن میں سے دادا شیخ نیکا کا قبیلہ بھریم خیل ، شیخ مانک کا قبیلہ زطو خیل ، شیخ شخریا کا قبیلہ شخرے خیل اور گل خواجہ نور کا قبیلہ فجرو خیل کہلاتا ہے جن کی اولاد یہاں ملاخیل میں مقیم ہے۔

تحریر-سید طارق مسعود کاظمی-مصنف   کتاب سرزمین اولیا میانوالی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Scroll to Top