Zulm aur Baghaawat PART 2 : Muhammad Amanullah Khan Niazi 

ظلم اور بغاوت ۔قسط..2.
محمد امان اللہ خان نیازی ۔
انتساب۔ ۔پاک ماتا کے سوتیلے بیٹوں کے نام ۔

میں قیامت کے مراحل سے گزر رہا تھا کہ چپڑاسی یا نسلی غلام باہر ایا اور کہا چلو دفع ہو جاؤ نواب صاحب اندر بلا رہے ہیں اور میں اس کے حکم مطابق اندر دفع ہو گیا۔ میں جیسے ہی اندر داخل ہوا ہاتھ باندھ کر کھڑا ہو گیا۔ نواب صاحب ایک خوبصورت سیج پر موجود تھے اور سیج کو خون دینے والی کی انتظار تھی ۔اس لیے مجھے اکیلا دیکھ کر پاگل ہو گیا اور کہا بکو بے غیرت لڑکی کہاں ہے ۔میں کچھ لمحے تو بول نہ سکا وہ بجلی کی پھرتی سے اٹھا اور مجھے ایسا تھپڑ رسید کیا کہ میں منہ کے بل جا گرا اس نے میرے بالوں کو پکڑا کھینچا اور کھڑا کر دیا پھر دوسرا تھپڑ مارا اور کہا بکو میں نے کانپتے کانپتے بتایا کہ عالی حضور اس نے خود کشی کر لی ہے .وہ انے کے لیے تیار نہ تھی. ہم اسے جبرا بھیج رئیے تھے اور وہ اندر چلی گئی ہم سمجھے کہ مان گئی ہے مگر اس نے اندر جا کر خودکشی کر لی۔ اس نے ہٹے کٹے گن مین کو بلایا اور کہا ہنٹر اٹھاؤ اور اس سے سچ پوچھو یہ کیا بکواس کر رہا ہے ۔ انہوں نے خود لڑکی کو قتل کیا ہے وہ تو میری جوتیاں چاٹنے کے لیے بھی بھاگ کر اتی. وہ اتنی غیرت مند کب تھی انہوں نے لڑکی پر گولی چلائی ہوگی میں نے ہزار قسمیں کھائیں مگر میری کون سنتا اس کے درندے نے ہنٹر اٹھا لیا اور مجھے لہو لہان کر دیا حالانکہ ان کو تمام حالات سے اگاہی تھی ۔جب میں گر تو اس نے کہا اٹھو اور مجھے نواب صاحب کے سامنے کھڑا کر دیا اور اس نے گالی کا طوفان مچا رکھا تھا۔ پھر مجھے حکم دیا کہ فورا جاؤ اور غلے کو لے اؤ اور میرے ساتھ چار غنڈوں کو بھیج دیا۔ مجھ سے چلا تو نہیں جاتا تھا مگر کیا کرتا میں راستے میں دو دفعہ گر پڑا مگر اس کے غنڈوں نے مجھے تھپڑ لگا کر اٹھا دیا اور ہم ایک دفعہ پھر چچا غلام محمد کے گھر پہنچ گئے۔ وہاں تو کہرام مچا ہوا تھا اور پورا علاقہ وہاں پہنچ چکا تھا ۔ہم نے بڑی مشکل سے چچا کو ڈھونڈا وہ جیسے ہی سامنے ایا غنڈوں نے اس کو دو چار تھپڑ لگا دیے اور ہم میں سے کسی کو جرات نہ ہوئی کہ کہہ دیتے کہ کچھ تو لحاظ کرو اس کے گھر کہرام مچا ہوا ہے۔ بیٹی مری پڑی ہے اور اپ ان حالات میں بھی اس کو مار رہے ہیں ۔میں پھر ایک دفعہ اپنے سسٹم کو سلوٹ کروں گا کہ تمہارے ہوتے ہوئے ہمیں کیا پریشانی اور کیا دکھ ہو سکتا ہے. موجیں موجاں وہ چچا کو تھپڑ مارتے گھسیٹتے لیکر چل پڑے۔ ہم ایک دفعہ پھر نواب صاحب کے محل کی طرف رواں دواں تھے ۔وہ اپنی مظلوم بیٹی کی میت کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ ا رہا تھا ۔وہ جانتا تھا کہ گر میں نے خودکشی کر لی تو میرے بعد سزا میرے بیٹے بھگتیں گے۔ اسے علم تھا کہ وہ میرے گھر سے کسی نہ کسی شخص کو سزا ضرورت دے گا اور اعلان ہوگا کہ اسے بیٹی کے قتل میں قتل کیا جا رہا ہے ۔وہ لوگوں پر احسان بھی فرمائے گا کہ میں ظلم کا بدلہ لے رہا ہوں۔ ہم روتے ہوئے ان کے ساتھ چلے گئے اور لوگ بھی روتے رہے کہ ہماری کیا زندگی ہے ۔ بالاخر ہم نواب صاحب کے بنگلے پر پہنچ گئے اس کے کارندوں نے نواب صاحب کو اطلاع دی اور ہمیں نواب صاحب کی خدمت میں حاضر کر دیا گیا اور نواب صاحب نے ہمیں اندر بلا لیا ۔ہم اندر داخل ہوتے ہی نواب صاحب کو ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہو گئے۔ نواب صاحب نے پہلے گالی دی اور پھر گرج کر کہا اوئے غلہ تم نے بیٹی کو قتل کیوں کیا ہے۔ تم نے یہ جرات کیسے کی کہ میرے حکم کی نافرمانی کر کے ایسا اقدام اٹھایا اور تم ایسے بے غیرت کے اندر غیرت کیسے پیدا ہو گئی .تم نے غیرت سیکھی کہاں سے ہے ۔کیا پہلے میں تمہاری بہنوں بیویوں اور بیٹیوں کو استعمال نہیں کرتا اور وہ دنیا جہان کے بےہودہ بکواس کرتا رہا اور ہم خاموشی سے سنتے اور جی جی کرتے رہے ۔جب اس نے خوب جی بھر کر بکواس کر لی تو کہا ہاں بکو اور بتاؤ تو چچا غلام محمد نے کہا حضور ہماری بات سن لو اگر ہماری غلطی ہو تو سزا دیں ۔گر اپ کا جی خوش ہوتا ہے کہ ہم سزا پائیں تو ہم اپ کے قدموں میں مرنے کے لیے تیار ہیں اور مرنے پر فخر میں محسوس کریں گے ۔اس نے کہا ہاں بتاؤ اور چاچا نے پوری تفصیل سے اسے بتایا کہ ہم یہاں بھیجنے پر کوئی برائی محسوس نہیں کرتے مگر نہ جانے کہ وہ مان نہیں رہی تھی ۔ہم نے اس کو جبرا بھیجنا چاہا تو اس نے خودکشی کر لی اور چچا نے اس ظالم کو روتے ہوئے حلف دیا کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں سچ کہہ رہا ہوں۔ ہم دونوں نے بیک وقت پھر قسم کھائی کہ ہم نے نہ تو اس کو روکا اور نہ قتل کیا بلکہ خود بھیج رہے تھے مگر اس نے ہماری بات پر کہاں توجہ دینی تھی ۔اسے علم تھا کہ یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں سچ کہہ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے پولیس کےڈی ایس پی کی طرح اکڑ کر تین چار گالیاں دی اور کہا بکتا ہے جھوٹا کتا بیٹی کو قتل کر کے اب بکواس کرتا ہے کہ اس نے خودکشی کر لی وہ میرے پیغام پر چل اور بھاگ کر نہیں ناچ ناچ کراتی ۔اس کی پوری نسل میں غیرت نہیں اس میں غیرت کہاں سے اگئی۔ وہ میرے لیے بےتاب تھی کہ کب مجھے نواب صاحب منگواتے ہیں اور میرے سوئے نصیب جاگتے ہیں۔ وہ جتنے بکواس کر سکتا تھا اس نے کیے حتی کہ اس نے الزام بھی لگایا کہ میں اس کی خواہش پر اسے منگوا منگوا رہا تھا وگرنہ ایسی تھرڈ کلاس لڑکی کی مجھے کیا ضرورت تھی۔ ہم نے لاکھ قسمیں کھائیں مگر وہ نہ مانا اور اس نے اپنے غنڈوں کو بلا کر کہا ان کو باہر لے جاؤ اور مار مار کر ختم کر دو البتہ عابدے کو صرف مارنا ہے اسے قتل نہیں کرنا اور غلے کو مار مار کر ختم کر دو ۔ہم دونوں کو غنڈوں نے اتنا مارا کہ میں بے ہوش ہو گیا اور چچا کو مار مار کر قتل کر دیا گیا پھرشائلہ کی لاش منگوا کر اس کی لاش کو وہ گھسیٹتے رہے کہ پھر کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ ہمارے بہت سارے لوگوں کو بلا کر دکھایا تاکہ یہ لوگ عبرت حاصل کریں اور پولیس کو منگوا کر ایف ائی ار رجسٹر کرائی کی باپ نے بیٹی کو بیڈ کریکٹر پایا اور قتل کر دیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کر دی گیئں۔ اس نے لوگوں کو حکم دیا کہ ان پر کوئی ادمی رو نہیں سکتا کیونکہ یہ قاتل ہے اور اس کی بیٹی نے اپنے مالک کی حکم عدولی کی ہے جو کفر ایسا جرم ہے اور میرے بہادر سسٹم نے تماشے دیکھے باپ کو بیٹی کے قتل میں ملوث کیا اور قتل کر دیا اور اسی مقام پر بیٹی کو بے گناہ قرار دیا ۔طاقتور کے کھلے جھوٹ بھی سچ ہو جاتے ہیں دکھ کی بات کہ ان کی موت پر کوئی کھلے عام رو بھی نہ سکا چونکہ نواب صاحب کا حکم بجا لانا تھا میں تو بے ہوش اور زخموں سے چور تھا۔ مجھے صحیح ہوش دوسرے دن ایا اور ہفتے بعد چلنے پھرنے کے قابل ہوا مگر ایسے لگتا ہے کہ وہ سارا منظر میں نے اپنی انکھوں سے دیکھا اور سب کچھ میرے سامنے ہوتا رہا اور میں برداشت کرتا رہا ۔ہم سے کچھ کمزوریاں ہوئیں ہم اندر فورا دروازہ بند کر کے اس پر حملہ کر سکتے تھے مگر خدشہ تھا کہ دروازے پر چوکنا چار مسلح غنڈے کھڑے ہوتے تھے اور اندر اس کے پاس لوڈ پسٹل بھی ہوتا تھا جبکہ میرے ساتھ میرے چچا بزرگ اور بوڑھے تھے میں اکیلا ان کو قابو نہیں کر سکتا تھا اور ان کا خوف ہمارے دلوں اور مائنڈ پر ہمیشہ سوار رہتا تھاکہ ہم غلام اور وہ مالک ہیں ۔میں ہوش میں لوٹا اپنے بابا کے گلے لگ اور جی بھر کر رویا وہ بھی بے تحاشہ روئے مگر میرے عزم نے کہا بابا فکر نہ کرو میں سارے واجبات وصول کروں گا۔ میرے چچا کا گھر اجڑ چکا ہے ۔اس کے بچے زیادہ بڑے نہیں تھے سب سے بڑی شائلہ تھی اور کوئی ایسا نہ تھا جو ان کے درد بانٹ لیتا اور ان کے باپ اور بہن کا بدلہ چکاتا وہ نواب صاحب کی خدمت میں اسی طرح لگے ہوئے تھے۔ ان کی بھینسیں بھی چرایا کرتے تھے اور میرا کزن ناصر علی پڑھ بھی رہا تھا ۔ان کے گھر میں ویرانیوں کے سوا کچھ نہ بچا تھا۔ وہ رات کی تنہائیوں میں اپنی مظلوم بہادر بہن اور مظلوم باپ کو روتے تھے سرعام رو بھی نہیں سکتے تھے کہ نواب صاحب کو علم نہ ہو جائے اور کوئی اور افتاد نہ ا پڑے۔ نواب صاحب دنیا کے ہر غم سے بے فکر ذائقہ جان کے پروگرام سن رہا تھا اس کو کسی کے مر جانے یا اجڑنے کا کہاں احساس ہوا کرتا تھا اس نے کبھی انسانوں کو انسان سمجھا ہی نہ تھا اور اس کا انسانیت سے واسطہ ہی کیا تھا البتہ بڑے لوگوں کو انسان مانتا تھا اور ان کے تھوڑے بہت حقوق تسلیم کرتا تھا۔
وگرنہ وہ کسی کو اپنے مقابلے کا ماننے کے لیے تیار ہی نہ تھا اور اپنی فرعونیت میں اندھا ہو چکا تھا ۔حالات اس کو حقیقت میں تباہی کی طرف لا رہے تھے ۔جو کام اس نے شروع کر لیا تھا۔ اس سے پہلے ایسے نہیں ہوا کرتا تھا ۔ہمارے بڑے بتاتے ہیں کہ نواب زیادتیاں اور ہماری عزتوں سے کھیلتے ضرورتھے مگر سرعام نہیں۔ کسی نہ کسی بہانے سے مثلا کام پر بلا کر یا خدمت کے لیے ساتھ لے جانے کا بہانہ تلاش کر مگر یوں نہیں کہ سرعام بلا کرلوٹتے تھے۔ میں نے اس ظالمانہ واقعہ سے مکمل عزم کر لیا تھا کہ جو بھی ہو میں اس کو اپنے انجام تک پہنچاؤں گا۔ میں نے سوچنا شروع کر دیا کہ طریقہ کیا استعمال کیا جائے 10. 12 دن سوچنے کے بعد میں نے پروگرام سوچا کہ خفیہ تحریک چلا کراپنے نوجوانوں کو شامل کروں گا اور مضبوط طاقت بن کر اس کا خاتمہ کریں گے۔میرا عزم بہت مضبوط اور پرعزم تھا لیکن ابتدا مشکل ہو رہی تھی۔ یہ سوچنا تھا کہ کس کس کو ساتھ ملاؤں چونکہ ابھی تک بہت سارے لوگ ان ظلم و تشددکے باوجود نواب صاحب کے وفادار تھے اگر نواب صاحب کو میرے ارادوں کی ذرا بھر خبر یا خالی شک ہو جاتا تو میرے پورے خاندان کو گھوڑوں تلے مروا دیتا اور ایک نئی تاریخ رقم ہوتی۔ یہ انتہائی خطرناک کام تھا ۔جسے سوچنا تو کسی حد تک اسان مگر کرنا بہت مشکل اور بڑے دل گردے کی بات بلکہ اندھی دلیری خودکشی بلکہ پورے خاندان کی خودکشی کی جرات ہوتی ۔ڈر یہ تھا کہ وہ پہلے میلہ لگا کر سارے گھر کی عورتوں کو نچوا نچوا کر اپنے غنڈوں سے عزتیں لٹواتا اور جو اسے پسند اتی اس کی خود عزت لوٹتا مگر میں نے ایک عزم کر لیا تھا جو کہ اپنے خاندان کی تباہی کا عزم تھا اور میں نے اس زندگی سے خودکشی کو زیادہ بہتر سمجھ لیا تھا۔ اس لیے میرے اندر جرات اور طاقت لوٹ ائی اور جہاں میرے دل کی دھڑکن تیز ہوتی وہاں میں فریش ہو جاتا تھا ۔مجھے علم تھا کہ نواب صاحب صرف اپنے موڈ کو فریش کرنے کے لیے موت کی سزا تجویز کرتا ہے اور میرے منصوبے کی سزا اس کے بارے تو میں سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ جانے میرے لیے کون سی سزا ہوگی۔ شاید وہ میرا ایک ایک عضا کاٹتا عزت لوٹتا بلکہ روزانہ میرے سامنے لوٹتا اور میری ذات کی عزت پامال کرتا مگر میں نے عزم کر لیا تھا اور خود کو حلف دیا اور سوچ سوچ کر پاگل ہو گیا تھا۔ میں نے ذہنی طور پر کفن باندھ کر حلف لیا تھا ۔میں شام کو واپس گھر ایا تو بھی سوچتا رہا ۔میری امی نے میری پریشانی کو فورا بھانپ لیا ۔ماں جیسا مقدم رشتہ دنیا میں کوئی اور نہیں دیکھا۔ میری ماں میری حالت سے پریشان ہوئ مگر میں نے اسرار کیا کہ نہیں امی جی بالکل ٹھیک ہوں مگر اس نے میری بات کو کب مانا اور میرے ماتھے پر ہاتھ لگایا یعنی میرا بخار چیک کیا مگر میں نے فورا سردردی کا بہانہ بنایا کہ امی جی اپ پریشان نہ ہوں بس میرا سر درد کر رہا ہے اور یوں امی جی سے جان چھڑائی۔ امی نے مجھے روٹی اور قہوہ بنا کر دیا اور ساتھ گولی دی تاکہ تکلیف ختم ہو ۔دیکھو یہی ماں کی عظمت ہے۔ غالبا میرے مائنڈ پر انتہائی دباؤ تھا ۔اس لیے جسم کی حرارت تیز تھی۔ جب میں نے بہن کو دیکھا پھر تو مجھے سچ مچ بخار انے لگا ۔فورا مجھے شائلا اس کی خوبصورپ جوانی اور اسکی مظلومیت یاد ائ اور بہن کا وہ دن یاد انے لگا جو دن ہماری مظلومیت کا پورا پورا مذاق اڑاتا ہے اور ہماری بہنوں کو ظالم بنگلے پر جانا پڑتا ہے اور ظلم کی عیاشی کا ذریعہ بنتی ہیں۔ میں اپنی بہن ناصرہ کو دیکھتا ساتھ ساتھ جلتا اور سوچتا رہا کہ کاش ہمیں خداوند تعالی بہن ہی نہ دیتا تو ہم اج کیوں درد میں جل رہے ہوتے لیکن فورا اس خیال کی نفی ہوئی کہ یہ میرے مالک کا احسان کہ اس نے ہمیں بہن دیکر ہمارے اندر کچھ کرنے کا جذبہ بھر دیا وگرنہ ہم کوشش تک نہ کرتے اور کہاں تک ہمارے گھروں میں بیٹیاں پیدا نہ ہوتیں۔ میں انہی سوچوں میں ڈوبا ہوا تھا کہ اچانک ناصرہ بہن نے پوچھا بھائی جان اپ کو تکلیف زیادہ تو نہیں .. میرے دل نے چاہا کہ کہہ دوں کہ میری پیاری بہن اپ کی عزت بچانے کے لیے مر رہا ہوں اور کوئی ذریعہ ایسانہیں کہ اپنی بہنوں کی عزت کا تحفظ کر سکوں چونکہ یہاں عزتیں لوٹنے کا ایک طاقتور ڈاکو موجود ہے اور وہ ہر ممکن عزت لوٹ کر دم لیتا ہے ۔میرے ملک کا قانون اس کو روکنے کی ذرا بھر جرات نہیں رکھتا وہ جو چاہے کرتا پھرے میرے ملک کا قانون ہمیشہ اس کے سامنے سر نگوں رہتا ہے مگر میں نے اپنی بہن کو دلاسہ دیا کہ چندہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور کوئی تکلیف نہیں ہے۔ بس ویسے خاموش ہوں . میری طبیعت نارمل سن کر میری پیاری سی بہن بہت خوش ہو گئی اور میں اس کی خوشی کی خاطر جبرا مسکرا دیا چونکہ وہ معصوم اور میری وجہ سے خواہ مخواہ پریشان ہو رہی تھی مگر یہ میں جانتا تھا کہ جو مجھ پر گزر رہی تھی ۔میں اپنی ذات کے ساتھ جو حلفا پرامس کر چکا تھا وہ حقیقت میں میری موت کا پرامس تھا اور کسی وقت میرا پورا خاندان موت کے منہ میں جا سکتا تھا ۔بات میری نہیں میرے خاندان کی تھی۔ جو میری ہر سوچ سے بے خبر اور لاعلمی کی موت مارے جاتے اور بیچارے یہ بھی نہ سوچ سکتے کہ ہماری تباہی کا سارا اسباب ہمارے بیٹے نے خود پیدا کیا ہے ۔جو ان کے ساتھ کسی فراڈ اور دھوکے سے کم نہ تھا مگر میری نیت میں صداقت اور میں جہاد کا عزم لے کر نکلا تھا۔ اگے جو ہونا تھا وہ خداوند تعالی ہی بہتر جانتا تھا ۔میں اپنی مظلوم قوم اور اللہ تعالی کی انتہائی کمزور اور مظلوم مخلوق کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے اکیلا میدان میں اتر پڑا تھا ۔میرے مائنڈ پر اس اقدام کا بہت بڑا برڈن تھا اور میں اس برڈن تلے زندگی کے سانس لے رہا تھا ۔میں نے اپنے اوپر چادر ڈالی اور انہی سوچوں میں غرق ہو کر سوچنا شروع کر دیا کہ کس کس کو اعتماد میں لیا جائے اور کس پر بھروسہ کیا جائے۔ میں نی سوچتے سوچتے ایسے لوگوں کے نام ذہن نشین کر لیے جو خاص طور پر نواب صاحب کے ظلم کی بھینٹ چڑھ چکے تھے اور کسی حد تک میرے دوست اور میرے قریبی تھے ۔میں نے جیسے ہی کچھ نام تجویز کیے میرا ذہن فوری طور پر فریش ہو گیا اور مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنی بہنوں کی عزت محفوظ کر لی ہے ۔میں نے سوچوں کہ محل تعمیر کرنے شروع کر دیے کہ ہم انشاءاللہ ایک مضبوط تحریک چلائیں گے اور ظلم کے خلاف انقلاب اور فرعونیت کی طاقت کو ریزہ ریزہ کر دیں گے۔ کوئی ظالم رہے گا نہ ہم مظلوموں پر ظلم بلکہ ظلم کی ہر تک ورد دیوار پھلانگ کر انسانیت کا وقار زندہ کریں گے ۔میں انہی خوبصورت سوچوں میں ایسا ڈوبا کہ نیند کی اغوش میں چلا گیا اور سو گیا ۔

Zulm aur Baghaawat  PART 1 : Muhammad Amanullah Khan Niazi

Zulm aur Baghaawat PART 1 : Muhammad Amanullah Khan Niazi

ظلم اور بغاوت ۔قسط.1 محمد امان اللہ خان نیازی ۔...
Read More
Zulm aur Baghaawat PART 2 : Muhammad Amanullah Khan Niazi

Zulm aur Baghaawat PART 2 : Muhammad Amanullah Khan Niazi

  ظلم اور بغاوت ۔قسط..2. محمد امان اللہ خان نیازی...
Read More

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top