Kalabagh ki chhatein muhabbaton apnaeyat aur yaadon ka aasman

کالا باغ کی چھتیں محبتوں اپنائیت اور یادوں کا آسمان

 

کالا باغ کی چھتیں صرف اینٹ پتھر اور مٹی سے بنی ہوئی چھتیں نہیں تھیں بلکہ وہ پورے محلے کی مشترکہ بیٹھک ہوا کرتی تھیں جہاں زندگی اپنی پوری رعنائی کے ساتھ سانس لیتی تھی انہی چھتوں پر خوشیاں بانٹی جاتی تھیں دکھ درد سنے جاتے تھے گھریلو اختلافات ختم ہوتے تھے رشتوں میں پڑی دراڑیں محبت سے بھر دی جاتی تھیں اور ہر شام ایک نئی محفل سج جاتی تھی
سورج ڈھلتے ہی چارپائیاں بچھ جاتیں بوریاں اور چٹائیاں پھیل جاتیں بچے ایک چھت سے دوسری چھت پر دوڑتے پھرتے اور بزرگ ٹھنڈی ہوا میں بیٹھ کر گزرے دنوں کی باتیں کرتے رہتے انہی چھتوں پر محلے کے فیصلے بھی ہوتے اور یہی چھتیں دلوں کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھتی تھیں
اس دور کی چند شخصیات ایسی تھیں جن کا ذکر کیے بغیر کالا باغ کی یہ داستان مکمل نہیں ہوتی انہی میں ایک نام ریاض کمہار کا بھی تھا جو آج بھی لوگوں کی یادوں میں زندہ ہے اس زمانے میں اس کے پاس ایک ٹیپ ریکارڈر تھا جو پورے محلے کی خوشیوں کا مرکز بن جاتا شام ہوتے ہی وہ اپنی چھت پر ٹیپ ریکارڈر رکھ کر آواز بلند کر دیتا اور پھر یوں محسوس ہوتا جیسے پورا محلہ ایک ہی محفل میں بیٹھا ہو
اچانک کسی دوسری چھت سے آواز آتی ریاض اوئے منصور ملنگی والا گانا لگا دے اور چند لمحوں بعد منصور ملنگی کی درد بھری آواز فضاؤں میں گونجنے لگتی پھر کہیں سے آواز آتی عطا اللہ عیسیٰ خیلوی سنا دے اور ریاض فوراً نئی کیسٹ لگا دیتا ہر شخص اپنی پسند کا گانا سنتا خواتین زیادہ تر نور جہاں کے گیتوں کی فرمائش کرتیں کبھی جدائی کے نغمے گونجتے اور کبھی خوشیوں سے بھرپور شوخ گیت پورے محلے کو مسکرا دیتے
اگر اچانک بجلی چلی جاتی یا ٹیپ ریکارڈر کے سیل ختم ہو جاتے تو ریاض کمہار خود وہی گانا اپنی آواز میں مکمل کر دیتا اور محفل میں بیٹھے لوگ تالیاں بجا کر اس کا ساتھ دیتے کبھی کسی بزرگ کی آواز بلند ہوتی بس بھی کرو اب رات بہت ہو گئی ہے اور پھر پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھتی
اسی طرح خواتین میں دادی سلطان بانو مرحومہ ایک ایسی باوقار شخصیت تھیں دادی سلطان بانو مرحوم حافظ غلام قاسم مرحوم کی والدہ محترمہ تھی جو کالاباغ کی تحریک بغوجی محاذ کے سرکردہ رکن بھی رہے جنہیں پورا محلہ اپنا بزرگ سمجھتا تھا کسی گھر میں ناراضگی ہو کسی بہو کا سسرال سے اختلاف ہو یا دو خاندانوں میں غلط فہمی پیدا ہو دادی سلطان بانو سب کو بٹھا کر چند محبت بھرے لفظوں میں معاملہ ختم کرا دیتیں شادی بیاہ کی ہر تقریب ان کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ڈھولکی نہ بھی ہوتی تو پرات پر تھاپ دے کر ایسا رنگ جما دیتیں کہ ہر طرف خوشیوں کی لہریں دوڑ جاتیں ان کی آواز میں مٹھاس تھی اور ان کے چہرے پر شفقت جس نے نہ جانے کتنے دلوں کو جوڑ رکھا تھا
رمضان المبارک آتا تو کالاباغ کی چھتیں ایک بار پھر عبادت اور محبت کا حسین منظر پیش کرتیں افطار سے پہلے ہر گھر کا کھانا چھت پر پہنچ جاتا کوئی سبزی بھیجتا کوئی پکوڑے کوئی شربت اور کوئی گڑ میں تخم ملنگا ڈال کر ٹھنڈا مشروب تیار کرتا دیکھتے ہی دیکھتے ہر گھر کی دسترخوان پر کئی گھروں کی محبتیں جمع ہو جاتیں
اس زمانے میں لاؤڈ سپیکر تو ہوا کرتے تھے لیکن اج کی طرح ان کا بے جا استعمال نہیں ہوتا تھا سوائے اذان کے استعمال نہیں کیا جاتا تھا اور اور اج کے دور کی طرح مسجدوں میں سائرن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی تھی مسجد سے اذان کی آواز بلند ہوتی چند بچے گلیوں میں دوڑتے ہوئے شور مچاتے روزہ چھٹ گیا نے اور گھروں کی چھتوں پر کھڑے بچے کنستر اور ترامیوں پر لکڑیوں سے زور زور سے چوٹیں لگا کر پورے محلے کو اطلاع دیتے کہ افطار کا وقت ہو گیا ہے یوں جن لوگوں تک اذان کی آواز نہ پہنچتی انہیں بھی معلوم ہو جاتا کہ روزہ کھولنے کا وقت آ گیا ہے
سحری کے وقت بھی یہی محبتیں جاگتی تھیں اگر کسی گھر کے لوگ سوئے رہ جاتے تو پڑوسی چھتوں کے راستے ان تک کھانا پہنچاتے اور انہیں آواز دے کر جگاتے تاکہ کوئی روزے کی برکت سے محروم نہ رہ جائے
گرمیوں کی دوپہریں بھی اپنی الگ کہانی سناتی تھیں گلیاں خاموش ہو جاتیں کئی خاندان دوپہر کا کھانا ساتھ لے کر نمک کی کانوں میں چلے جاتے جہاں قدرتی ٹھنڈک انہیں سکون بخشتی بچے کھیلتے بزرگ آرام کرتے اور خاندان اکٹھے بیٹھ کر وقت گزارتے بعض گھروں میں زمین کے اندر بنے ہوئے بھورے گرمی سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہوتے جہاں کئی پڑوسی خاندان بھی اکٹھے آرام کرتے تھے
دوپہر کے وقت نوجوان چھپن چھپائی مقامی زبان میں چھوت چھپری کہا جاتا تھا کھیلنے نکل آتے کوئی گلی میں چھپ جاتا کوئی کسی گھر کی چھت پر اور کوئی کسی دروازے کے پیچھے کھیل صرف کھیل نہیں تھا بلکہ ایک دوسرے پر اعتماد محبت اور اپنائیت کی علامت تھا شادی بیاہ کے موقع پر چھلا کوچ جیسے مقامی کھیل پورے محلے کو ایک خاندان بنا دیتے تھے
اسی محلے میں پھوپھی بصراں مرحومہ جو غلام صدیق اور پسہ ماما کی والدہ محترمہ تھیں اللہ پاک انہیں غریق کی رحمت کرے جیسی ہر دل عزیز شخصیت بھی تھیں جن کا ایک بازو نہ تھا مگر ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی دوپہر کی گرمی میں جب کوئی کنویں یا دریا سے پانی بھر کر گزرتا تو وہ ہنس کر اس سے تھوڑا پانی مانگتیں اور اپنے اوپر ڈال کر پھر وہیں بیٹھ جاتیں ان کی سادگی اور بے ساختہ مسکراہٹ آج بھی یادوں میں زندہ ہے
اس زمانے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی زندگی کا حصہ تھی جب دریا پار ماڑی انڈس کی بجلی بند ہوتی تو لوگ سمجھ جاتے کہ اب کالا باغ کی بجلی انے والی ہے پی ایم ڈی سی کے ملازمین ہر گھنٹے بعد گھنٹہ بجاتے اور اسی آواز سے لوگوں کو وقت کا اندازہ ہوتا گھڑی ہر گھر میں نہیں ہوتی تھی مگر وقت پھر بھی کسی سے نہیں چھپتا تھا
وہ ایک ایسا زمانہ تھا جب چھتیں ایک دوسرے سے ملی ہوئی تھیں اور دل بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے دروازے کم بند ہوتے تھے اور دل کبھی بند نہیں ہوتے تھے ایک بچے کی خوشی پورے محلے کی خوشی ہوتی تھی اور ایک گھر کا غم سب کا غم بن جاتا تھا
آج وہ چھتیں خاموش ہیں وہ آوازیں کہیں کھو گئی ہیں وہ فرمائشی گانے سنائی نہیں دیتے وہ کنستر نہیں بجتے وہ ڈھولکی کی تھاپ نہیں گونجتی اور نہ ہی پڑوسی چھتوں کے راستے سحری پہنچانے آتے ہیں وقت بدل گیا ہے سہولتیں بڑھ گئی ہیں مگر دلوں کی قربت کہیں پیچھے رہ گئی ہے
کالا باغ کی وہ چھتیں آج بھی خاموش کھڑی ہیں مگر ان کی خاموشی میں ماضی کی ہزاروں آوازیں چھپی ہوئی ہیں جو ہر آنے والے کو یہی بتاتی ہیں کہ اصل دولت دولت نہیں بلکہ وہ محبت تھی جو ایک چھت سے دوسری چھت تک بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کرتی تھی

Muhammad Ahsan Qureshi —Chashm-e-Salagar

Muhammad Ahsan Qureshi —Chashm-e-Salagar

محمد احسن قریشی  چشمِ سلاگر — قلم، کیمرے اور صحافت کے ذریعے...
Read More
Kalabagh mein namak ke zakhaar ki tabahi ka zimmadar kaun??

Kalabagh mein namak ke zakhaar ki tabahi ka zimmadar kaun??

کالاباغ میں نمک کے ذخائر کی تباہی کا ذمہ دار کون؟؟ اللہ...
Read More
KALABAGH MEIN GIRLS COLLEGE KA QAYAM

KALABAGH MEIN GIRLS COLLEGE KA QAYAM

کالا باغ میں گرلز کالج کا قیام — ہماری بچیوں کے روشن...
Read More
Raja Salagar Ka Kala Bagh Maazi Ke Jharokon Se

Raja Salagar Ka Kala Bagh Maazi Ke Jharokon Se

راجہ سلاگر کا کالا باغ   -ماضی کے جھروکوں سے   ڈاکٹر کی...
Read More
Kalabagh Tehsil Level Hospital: Eentein, Cement aur Be-hissi!

Kalabagh Tehsil Level Hospital: Eentein, Cement aur Be-hissi!

کالاباغ تحصیل لیول ہسپتال: اینٹیں، سیمنٹ اور بے حسی! بڑی عمارت، ناپید...
Read More
Maazi Ke Jharokon Se – Kalabagh key  Tang-o-Tareekhi Galiyon Ke Tham

Maazi Ke Jharokon Se – Kalabagh key Tang-o-Tareekhi Galiyon Ke Tham

ماضی کے جھروکے سے تنگ و تاریخی گلیوں کے تھم کالاباغ کی...
Read More
Pakistan mein zaraat ka zawaal aur kisaan ki badhaali

Pakistan mein zaraat ka zawaal aur kisaan ki badhaali

پاکستان میں زراعت کا زوال اور کسان کی بدحالی کسان سال بھر...
Read More
Kalabagh ki nai aabadiyan aur bunyadi sahuliyat ki siyasat

Kalabagh ki nai aabadiyan aur bunyadi sahuliyat ki siyasat

  کالاباغ کی نئی آبادیاں اور بنیادی سہولیات کی سیاست   پاکستان...
Read More
Kalabagh ki andheri galiyon mein ruka hua waqt

Kalabagh ki andheri galiyon mein ruka hua waqt

کالاباغ کی اندھیری گلیوں میں رکا ہوا وقت میرا جب بھی دل...
Read More
Kala Bagh ki shadiyon ki rasmein aur ek zinda tehzeeb ki khushboo

Kala Bagh ki shadiyon ki rasmein aur ek zinda tehzeeb ki khushboo

کالا باغ کی شادیوں کی رسمیں اور ایک زندہ تہذیب کی خوشبو...
Read More
Eid ka woh din jab chand chawaniyon mein khushiyon ki ek duniya aabad thi

Eid ka woh din jab chand chawaniyon mein khushiyon ki ek duniya aabad thi

  عید کا وہ دن جب چند چوانیوں میں خوشیوں کی ایک...
Read More
Kalabagh ki chhatein muhabbaton apnaeyat aur yaadon ka aasman

Kalabagh ki chhatein muhabbaton apnaeyat aur yaadon ka aasman

کالا باغ کی چھتیں محبتوں اپنائیت اور یادوں کا آسمان   کالا...
Read More

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top