حضرت میاں پلہ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ (سوانس)
سوانس کے قدیمی قبرستان میں موجودیہ مزار حضرت میاں پلہ کا ہے ۔ جن کے متعلق لوگوں کی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ پرانے زمانے سے ایک روایت آرہی ہے کہ جب جانوروں میں وبائی امراض پھیل جاتے تھے تو لوگ اپنے جانوروں کے گلہ کو آپ کے مزار پر لے آتے اور تمام جانور اپنے مالک کے ساتھ یہاں رات بسر کرتے۔ رات کسی وقت اچانک جانور بدک کر بھاگ کھڑے ہوتے چنانچہ مالک ان کو واپس اپنے گھر لے جاتا تھا اس طرح ان کو شفا مل جاتی تھی۔
روایت کی جاتی ہے کہ آپ کا مقبرہ بنایا جارہا تھا تو آپ کے قدموں کی جانب والی دیوار باربار گر جاتی ۔ بڑی کوشش کی گئی لیکن تعمیر کرنے کے باوجود اگلے روز پھر گری ہوئی ہوتی۔ آخرکار آپ کے قدموں کی جانب ایک چھوٹی سی قبر جو کسی بچے کی تھی ، اس کے متعلق خیال کیا گیا کہ یہ شاید آپ کا ہی بچہ ہے اور اس کو بھی روضہ کی حدود میں شامل کیا جائے ۔ جب اس بچے کی قبر کو شامل کرکے دیوار بنائی گئی تو سلامت رہی اور روضہ تعمیر ہو گیا اب بھی اس روضہ کے ساتھ چھوٹی سی کوٹھڑی بنی ہوئی ہے جو کہ اس چھوٹے بچے کی قبر پر بنائی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭