JHOOTI KI PEHLI CLASS

“جھوٹ کی پہلی کلاس“-تحریر: عصمت الله نیازی

ہمارے معاشرہ میں ایک مشہور لطیفہ سنایا جاتا ہے کہ ایک شخص اپنے دوست کے گھر ملنے گیا۔ دروازے پر دستک دی گئی تو اندر سے معلوم ہوا کہ میزبان صاحب سو رہے ہیں۔ اطلاع دی گئی کہ فلاں صاحب آپ سے ملنے آئے ہیں۔ میزبان نے اپنے چھوٹے بیٹے کو بلایا اور کہا کہ جا کر انکل کو کہہ دو کہ ابو گھر پر نہیں ہیں۔ بچہ دروازہ کھول کر باہر آیا اور معصومیت سے بولا “انکل! ابو کہہ رہے ہیں کہ وہ گھر پر موجود نہیں ہیں۔” ہہ لطیفہ سن کر ہنسی تو آتی ہے مگر درحقیقت اس چھوٹے سے لطیفے میں ہمارے معاشرے کی تربیت کا ایک گہرا فلسفہ چھپا ہوا ہے۔ ہم اپنے بچوں کو سب سے پہلے کیا سکھاتے ہیں؟ سچ یا جھوٹ؟ بدقسمتی سے یہی صورتحال آج ہمارے تعلیمی نظام میں بھی نظر آتی ہے حال ہی میں پنجاب حکومت نے تیل کی بچت کی پالیسی کے تحت صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں دس دن کی تعطیلات کا اعلان کیا اور ساتھ یہ رعایت بھی دی گئی کہ جہاں سالانہ امتحانات جاری ہوں وہاں سکول کھلے رکھے جا سکتے ہیں۔ اس پالیسی کو کاغذی جواز بنا کر کمرمشانی سمیت کئی نجی سکولوں نے ایک عجیب طریقہ اختیار کر لیا کہ امتحانات پہلے ہی ختم ہو چکے تھے اور نتائج کا اعلان ہونا تھا مگر نتائج روک لئے گئے اور ہر سکول نے ایک جعلی ڈیٹ شیٹ تیار کر لی اور بچوں کو ہدایت دی گئی کہ اگر چیکنگ ٹیم آئے تو کہنا کہ ہمارے امتحانات ہو رہے ہیں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ جن اداروں میں ہر ماہ ہزاروں روپے فیس وصول کی جاتی ہے وہاں بچوں کو کیا تعلیم دی جا رہی ہے؟ کتابیں رٹوانا یا اخلاقیات؟ یہی المیہ ہمارے معاشرہ کی اصل جڑ ہے کہ ہم بچوں کو نصاب تو پڑھاتے ہیں مگر کردار نہیں سکھاتے۔
کچھ عرصہ پہلے ہمیں کمرمشانی کے ایک نجی سکول میں جانے کا موقع ملا جہاں اسلم خان شادی خیل کو نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو موٹیویشنل لیکچر دینا تھا جب انہوں نے طلبہ سے سوال کیا کہ ایک اچھے انسان کی کیا نشانیاں ہوتی ہیں تو بچوں کے جواب دلچسپ مگر تشویشناک تھے۔ کسی نے کہا “جو پانچ وقت کا نمازی ہو” کسی نے کہا “جو سفید کپڑے پہنتا ہو اور سر پر ٹوپی رکھتا ہو” کسی نے کہا “جس کی لمبی سفید داڑھی ہو۔” یہ جواب سن کر اندازہ ہوا کہ ہمارے بچوں کو اچھے انسان کی پہچان ظاہری علامتوں تک محدود کر دی گئی ہے حالانکہ دیانت داری، سچائی اور امانت داری جیسے اوصاف کہیں پیچھے رہ گئے ہیں اسی کا نتیجہ ہے کہ ہمارے معاشرہ میں مذہبی علامات کی کمی نہیں مگر خالص دودھ کا ایک کلو ملنا مشکل ہے۔ بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ عام ہے مگر انہی تاجروں میں سے اکثر ہر سال عمرہ ادا کرتے ہیں اور بعض کئی حج بھی کر چکے ہوتے ہیں۔ یہ تضاد دراصل ہماری تربیت کی ناکامی ہے۔ اگر ہم دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں کی طرف دیکھیں مثلاً جاپان یا یورپ تو وہاں تعلیم کا بنیادی مقصد صرف معلومات دینا نہیں بلکہ کردار سازی ہوتا ہے۔ جاپان میں پرائمری سکولوں میں ابتدائی جماعتوں تک بچوں کو اخلاقیات اور اجتماعی ذمہ داری سکھانے پر زیادہ زور دیا جاتا ہے وہاں بچے اپنی کلاسیں خود صاف کرتے ہیں تاکہ انہیں محنت اور ذمہ داری کا احساس ہو۔ اساتذہ انہیں سچ بولنے اور اجتماعی مفاد کو ذاتی فائدے پر ترجیح دینے کی تربیت دیتے ہیں۔ اسی طرح یورپی ممالک میں بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی قانون کی پابندی، ایمانداری اور سماجی ذمہ داری کا درس دیا جاتا ہے وہاں اگر کوئی طالب علم نقل کرے یا جھوٹ بولے تو اسے صرف تعلیمی غلطی نہیں بلکہ اخلاقی جرم سمجھا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ یہاں والدین، اساتذہ اور ادارے مل کر غیر محسوس طریقہ سے بچوں کو وہ سبق دے دیتے ہیں جو کسی نصاب میں نہیں لکھا ہوتا۔ جب بچہ دیکھتا ہے کہ بڑوں کیلئے جھوٹ ایک معمولی چیز ہے تو وہ بھی اسے معمول سمجھنے لگتا ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو کس معاشرہ کیلئے تیار کر رہے ہیں؟ اگر ہم انہیں شروع ہی سے سچائی اور دیانت کی بجائے مصلحت اور جھوٹ سکھائیں گے تو پھر آنے والے کل میں ہم ان سے ایمانداری کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟ معاشرہ کی اصلاح کا آغاز نصاب سے نہیں بلکہ تربیت سے ہوتا ہے جب تک گھر اور سکول دونوں مل کر بچوں کو سچائی اور کردار کی تعلیم نہیں دیں گے تب تک ہمارے تعلیمی ادارے ڈگریاں تو پیدا کرتے رہیں گے مگر اچھے انسان پیدا نہیں کر سکیں گے۔

ASMAT ULLAH KHAN NIAZI
HAQ SACH KI AAWAZ MIANWALI MEDIA LEGENDS & JOURNALISTS

ASMAT ULLAH KHAN NIAZI – JOURNALIST, TOURIST REPORTER & TRAVEL WRITER FROM MIANWALI

Asmat Ullah Khan Niazi is a seasoned journalist-tourist reporter with a passion for exploring the Pakistan, exclusively Mianwali and sharing...
Read More
kya patang baazi aik jurm hai
HAQ SACH KI AAWAZ

KYA PATANG BAAZI AIK JURM HAI

"کیا پتنگ بازی ایک جُرم ہے " تحریر: عصمت اللہ نیازی پتنگ بازی انسانی تفریح کا ایک ذریعہ ہے جو...
Read More
POLICE MEIN IKHLAQIAAT KI KAMI YA MAHOL KA ASSAR
HAQ SACH KI AAWAZ

POLICE MEIN IKHLAQIAAT KI KAMI YA MAHOL KA ASSAR

"پولیس میں اخلاقیات کی کمی یا ماحول کا اثر" ہمارا ایک کالج دور کا کلاس فیلو مطیع اللہ خان ہے۔...
Read More
MIANWALI DOBARAH DOUR JAHALAT MEIN
HAQ SACH KI AAWAZ

MIANWALI DOBARAH DOUR JAHALAT MEIN

میانوالی دوبارہ دورِ جہالت میں-عصمت اللہ نیازی قتل غارت اس وقت ریاستِ پاکستان کیلئے ایک ایسا ناسور بن چکا ہے...
Read More
GIRAN FAROSHI KE ASAL ASBAAB
HAQ SACH KI AAWAZ

GIRAN FAROSHI KE ASAL ASBAAB

گراں فروشی کے اصل اسباب ماہ رمضان کے آتے ہی جہاں غیر مسلم ترقی یافتہ ممالک میں بھی اشیاء ضروریہ...
Read More
SIYASAT DAANO KE SATH SIYASAT
HAQ SACH KI AAWAZ

SIYASAT DAANO KE SATH SIYASAT

سیاست دانوں کے ساتھ سیاست ایک زمانہ تھا جب الیکشن سے چند دن قبل سیاست دان کسی بھی قوم یا...
Read More
TALEEMI IDARON KE GATE PAR LAGEY TAALEY
HAQ SACH KI AAWAZ

TALEEMI IDARON KE GATE PAR LAGEY TAALEY

تعلیمی اداروں کے گیٹ پر لگے تالے جب ہم پرائمری سکول میں پڑھتے تھے تو اُس وقت سرکاری پرائمری سکولوں...
Read More
USAATZAA KARAAM, KHUDAARAA QOUM KE BACHON PAR REHAM KAREN
HAQ SACH KI AAWAZ

USAATZAA KARAAM, KHUDAARAA QOUM KE BACHON PAR REHAM KAREN

"اساتذہ کرام ،خدارا قوم کے بچوں پر رحم کریں" پروفیسر اشفاق احمد مرحوم ایک جگہ پر لکھتے ہیں کہ ایک...
Read More
SANEHA KALABAGH
HAQ SACH KI AAWAZ

SANEHA KALABAGH

سانحہ کالاباغ - تحریر-  عصمت اللہ نیازی کالاباغ دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ایک خوبصورت شہر ہے اگر اس شہر...
Read More
ZAN MUREEDI AUR INSANI TAREEKH
HAQ SACH KI AAWAZ

ZAN MUREEDI AUR INSANI TAREEKH

"زن مریدی "اور انسانی تاریخ    -  عصمت اللہ نیازی انسانی تاریخ میں لفظ زن کو بے حد اہمیت حاصل...
Read More
HIJRAAN ALA PUTTAR
HAQ SACH KI AAWAZ

HIJRAAN ALA PUTTAR

ہیجڑاں آلا پُتر        -      عصمت اللہ نیازی کہتے ہیں کہ کسی ہیجڑوں (کھسروں) کی بستی میں...
Read More
MUASHRAY MEIN JINSI TAFREEQ
HAQ SACH KI AAWAZ

MUASHRAY MEIN JINSI TAFREEQ

     معاشرے میں جنسی تفریق    -عصمت اللہ نیازی آج سے تقریباً 10 سے 12 ہزار سال قبل انسان...
Read More
TEHSEEL EESA KHAIL KO KHYBER PAKHTUNKHWA MEIN SHAAMIL KYA JAYE
HAQ SACH KI AAWAZ

TEHSEEL EESA KHAIL KO KHYBER PAKHTUNKHWA MEIN SHAAMIL KYA JAYE

تحصیل عیسیٰ خیل کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا جائے خیبرپختونخوہ کا پرانا نام نارتھ ویسٹ فرنٹیئر صوبہ تھا اور اس...
Read More
BA KIRDAR AUR BAD KIRDAR
HAQ SACH KI AAWAZ

BA KIRDAR AUR BAD KIRDAR

"باکردار اور بدکردار" ہمارا عجیب مسئلہ ہے کہ ہم اعلیٰ ترین مذہبی اقدار کے باجود باکردار اور بدکردار کی تعریف...
Read More
ZILA MIANWALI MEIN SIYASI SORAT E HAAL
HAQ SACH KI AAWAZ

ZILA MIANWALI MEIN SIYASI SORAT E HAAL

ضلع میانوالی میں سیاسی صورتحال گذشتہ ایک سال کی غیر یقینی صورتحال کے بادل چھٹتے دکھائی دینا شروع ہو گئے...
Read More
BARA AUR CHHOTA GOSHT
HAQ SACH KI AAWAZ

BARA AUR CHHOTA GOSHT

"بڑا اور چھوٹا گوشت"---تحریر: عصمت الله نیازی میرے کئی بہت قریبی دوست بکرا کھانے کے جنون کی حد تک شوقین...
Read More
KYA SINDH TAAS MOAHIDA KHATRAY MEIN HAI
HAQ SACH KI AAWAZ

KYA SINDH TAAS MOAHIDA KHATRAY MEIN HAI

"کیا سندھ طاس معاہدہ خطرے میں ہے" عصمت الله نیازی پانی قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جو کہ انسان...
Read More
CHAUDHRI KI ADALT OR WACHER
HAQ SACH KI AAWAZ

CHAUDHRI KI ADALT OR WACHER

"چوہدری کی عدالت اور وچھیرا" پُرانے وقتوں کی بات ہے کہ کہیں دُور پہاڑوں کے دامن میں کُھڈاں والا کے...
Read More
DANDA PEER AUR HAMARI NAF­SIYAT
HAQ SACH KI AAWAZ

DANDA PEER AUR HAMARI NAF­SIYAT

"ڈنڈا پیر اور ہماری نفسیات" تحریر: عصمت اللہ نیازی گذشتہ دنوں پنجاب کے وزیرِ تعلیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا...
Read More
PUNJAB KI TRIFIC MAHUM, ASILAH YAA ANTAQAM ?
HAQ SACH KI AAWAZ

PUNJAB KI TRIFIC MAHUM, ASILAH YAA ANTAQAM ?

"پنجاب کی ٹریفک مہم، اصلاح یا انتقام؟ تحریر: عصمت اللہ نیازی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے بعد...
Read More
MOTR VIHKAL AARDINANS 2025, CHAND TALKH HAQAIQ
HAQ SACH KI AAWAZ

MOTR VIHKAL AARDINANS 2025, CHAND TALKH HAQAIQ

"موٹر وہیکل آرڈیننس 2025، چند تلخ حقائق" تحریر: عصمت اللہ نیازی اپنے گزشتہ کالم مِیں میں نے صوبائی حکومت کے...
Read More
KIYA HAM SILE HEN YAA SHEHRI
HAQ SACH KI AAWAZ

KIYA HAM SILE HEN YAA SHEHRI

"کیا ہم سائل ہیں یا شہری" تحریر: عصمت الله نیازی کل مجھے ایک سرکاری دفتر جانے کا اتفاق ہوا تو...
Read More
MAUSMIATI TABDEELI AUR SARDIYON KI CHUTTIYAN
HAQ SACH KI AAWAZ

MAUSMIATI TABDEELI AUR SARDIYON KI CHUTTIYAN

"موسمیاتی تبدیلی اور سردیوں کی چھٹیاں" تحریر: عصمت الله نیازی پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کے براہِ راست اثرات کی...
Read More
GAZA PEACE BOARD KYA AMAN KI EK NAYI KOSHISH HO SAKTI HAI
HAQ SACH KI AAWAZ

GAZA PEACE BOARD KYA AMAN KI EK NAYI KOSHISH HO SAKTI HAI

"غزہ پیس بورڈ کیا امن کی ایک نئی کوشش ہو سکتی ہے" تحریر: عصمت الله نیازی کچھ عرصہ سے دنیا...
Read More
INSAAN KI KHUD-SAAKHTA AKHLAQIYAAT
HAQ SACH KI AAWAZ

INSAAN KI KHUD-SAAKHTA AKHLAQIYAAT

    "انسان کی خودساختہ اخلاقیات" تحریر: عصمت الله نیازی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس...
Read More
JHOOTI KI PEHLI CLASS
HAQ SACH KI AAWAZ

JHOOTI KI PEHLI CLASS

  "جھوٹ کی پہلی کلاس"-تحریر: عصمت الله نیازی ہمارے معاشرہ میں ایک مشہور لطیفہ سنایا جاتا ہے کہ ایک شخص...
Read More

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top