اجڑتی بستی نورنگا——— منورعلی ملک
دریا نے رخ بدلا تو اک گاؤں اجڑا
مل نہ سکے پھر دو ھمسائے اس سے کہنا
میرا یہ شعر بہت hit ہؤا – آپ حیران ہوں تو آپ کی مرضی ، حقیقت یہ ہے کہ میں نے یہ شعر اپنی زندگی کے کسی واقعے کے بارے میں نہیں ، دریا کے ہاتھوں بار بار اجڑتی بستی نورنگا (نورنگہ) کے حوالے سے لکھا تھا –
میں نورنگہ کبھی نہیں گیا – اپنے محترم دوست سید عطامحمد شاہ صاحب (ھیڈماسٹر) اور پروفیسر سید گلزار بخاری سے نورنگہ کی بار بار بربادی کے دلگداز قصے سن کر ذہن میں ایک تصور سا بن گیا تھا – کیا عجیب بستی ہے کہ دریا اچانک اسے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے – باربار کے تجربے کے باعث لوگ دریا کا چلن سمجھنے لگے ہیں – سیلاب کی آمد سے پہلے ہی وہ جان ومال میں سے جو کچھ بچا سکتے ہیں ، لے کر دریا کی زد سے دور منتقل ہو جاتے ہیں – گاؤں کا نام و نشاں بھی باقی نہیں رہتا – صرف کچھ پرندے اپنے اجڑے آشیانوں کی یاد میں دریا پر منڈلاتے نظر آتے ہیں –
نورنگہ بخاری سادات کی بستی ہے – یہ بستی سادات کی ان بستیوں میں سے ہے جن کا سلسلہ دریائے سندھ کے کنارے بلوٹ (ضلع ڈی آئی خان) سے کشمیر تک پھیلا ہؤا ہے – علم و ادب کے حوالے سے یہ چھوٹی سی بستی بہت زرخیز ہے – ادب کی بہت سی قد آور شخصیات کا مولد و مسکن نورنگہ ہے – پروفیسر سید گلزار بخاری، علی اعظم بخاری ، مرحوم طاہر بخاری اور فیروز نقوی ، چار بھائی چاروں بہت اچھے شاعر – ریڈیو پاکستان کے سابق سٹیشن ڈائریکٹر ستار سید ، ریلوے کے بہت بڑے افسر حسنین بخاری ، اور پروفیسر خاور نقوی بھی اپنے اپنے منفرد انداز کے بہت اچھے شاعر ہیں –
ادب کی ان بلند مرتبہ شخصیات کی تعلیم و تربیت صاحب ںطر درویش صفت ماہرتعلیم سید عطا محمد شاہ المعروف ھیڈماسٹر صاحب کی پر خلوص محنت کا ثمر ہے –
نورنگہ اجڑتا بستا رہے گا، مگر نورنگہ کا نام ضلع میانوالی میں علم وادب کی تاریخ کے ایک زریں باب کا عنوان ہے اور رہے گا –
——————— رہے نام اللہ کا ——-
TO KNOW
MORE ABOUT NAURANGA VILLAGE
AND
PEOPLE FROM NAURANGA
PLEASE VISIT BELOW ICONS
ON THIS PAGE THE INFORMATION ABOUT NAURANGA VILLAGE AND PEOPLE FROM NAURANGA HAS BEEN INCLUDED FOR THE INFORMATION OF PEOPLE .NOW QUESTION ARRIES THAT WHY I AM GIVING SO MUCH IMPORTANCE TO NAURANGA VILLAGE AND PEOPLE OF NAURANGA , THE ANSWER IS THE GREAT PEOPLE OF NAURANGA WHO LOVE NAURANGA AND PROUDE OF BEING FROM NAURANGA .
MOHAMMAD IMRAN SYED
NAURANGA -MY VILLAGE MY SWEET HEART
SYED TASAWWUR HUSSAIN SHAH – CHIEF MANAGER-STATE BANK OF PAKISTAN
PROFESSOR GULZAR BUKHARI
I DEDICATE THIS PAGE TO Syed Muhammad Aqeel Hussain Shah (FACEBOOK LINK) (WHO IS THE MAIN CONTRIBUTER OF DATA ABOUT NAURANGA AND LEGENDS FROM NAURANGA ) THEN COMES THE NAME OF Mustaid Raza Naqvi IS ALWAYS IN SEARCH AND PROJECTION OF NAURANGA AND PEOPLE OF NAURANGA (HE MADE FACEBOOK PAGES,WEBSITE AS https://nauranga.wordpress.com/ , YOUTUBE CHANNEL AS Apna Nauranga and so on ) mianwali.org TEAM IS ALSO THANKFUL TO BOTH OF THEM FOR SHARING ALL DATA
Dear Sir/Dear Brother
I am extremely grateful to you for your kind consideration about our beloved Village Nauranga. Your efforts for the service of Mianwali are highly appreciated. Stay blessed always.
Regards
Aqeel shah