MIANWALI.ORG

HARF-E-AASHNA

بیچارہ فیقا میراثی ¡¡¡

THE STORY

فیقا میراثی پریشان ہو تو سارا محلہ پریشان ہوجاتا ہے __ شاید اس لئے کہ وہ اپنی ہر پریشانی کے اسباب و محرکات ڈھونڈنے اور ان کے سدباب کی بجائے ‛ کم بخت اتنا شور شرابہ بلکہ غل غپاڑہ ڈالنا شروع کردیتا ہے کہ سارا محلہ گویا ‛ سولی پر لٹک جاتا ہے

اس میں تو کسی شک کی گنجائش نہیں کہ اس کا ایک پڑوسی انتہائی کمینہ اور مکار ہے جو اس بیچارے کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا مگر اب وہ اس گھٹیا پڑوسی سے زیادہ ____ اُس سے نمٹنے کیلئے اپنے چوکیدار کے دخل در معقولات سے پریشان ہے

FIQA’S DILEMMA

فیقا میراثی نے ایک دن روتے ہوئے بتایا

کہ اس نے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت سے لیکر شادیاں تک ‛ چوکیدار کے مشورے بلکہ حکم کے مطابق کی ہیں __ بڑا بھائی تو پہلے ہی احتجاجاً اس رویے پر چھوڑ کر چلا گیا تھا اور اب باقی تین بھائی بھی ناراض رہنے لگے ہیں کیونکہ ان سے بات چیت اور سمجھانے بجھانے کی بجائے ان کو بھی صرف بندوق کی نوک دکھائی جارہی ہے

اڑوس پڑوس سے تعلقات رکھنے ____ گھر کا خرچ

اور کس چارپائی پر کس نے ‛ کس کے ساتھ کیسے لیٹنا ہے ؟ ____ جیسے معاملات تک چلانے کیلئے اس نے اپنے بندے رکھے ہوئے ہیں

میں نے فیقے میراثی کی ڈھارس بندھاتے ہوئے جان چھڑانے کیلئے کہا

” ﷲ کریسی چنگیاں

مُک ویسن تنگیاں ____ ڈھولنا دل چھوٹا نہ کر “

فیقے کی یہ سننے کی دیر تھی وہ اٹھا اور مجھے گلے لگاتے ہوئے دھاڑے مار کر پورے سُر میں خواتین کی طرح بین ڈالنے لگا

اب کہتے ہیں _____ ” اُو فیقے میراثی ¡ تم مانو یا نہ مانو تمہارے گھر کا نظام تباہ ہوچکا ہے ___ جس کیلئے ہمیں کچھ اور کرنا پڑےگا

EPILOGUE

تُو ہائے گُل پکار میں چِلاؤں ہائے دل

MORE FROM MIANWALI.ORG

ASMAT GUL KHATTAK — HARF-E-AASHNA KE KHALIQ, JURRAT MAND SAHAFI, SHA’IR AUR SAMAJI MUBSIR

ASMAT GUL KHATTAK — HARF-E-AASHNA KE KHALIQ, JURRAT MAND SAHAFI, SHA’IR AUR SAMAJI MUBSIR

 عصمت گل خٹک  حرفِ آشنا کے خالق، جرات مند صحافی، شاعر اور سماجی مبصر ضلع میانوالی کی ادبی، صحافتی اور...
Read More
Mukafat-e-Amal ke 15 Atal Usool

Mukafat-e-Amal ke 15 Atal Usool

مکافاتِ عمل کے 15 اٹل اصول۔ دنیا کا سب سے بڑا اور اٹل قانون ”مکافاتِ عمل“ ھے، جسے انگریزی میں...
Read More
SARGODHA DIVISION KI SAB SE BARI SULAH

SARGODHA DIVISION KI SAB SE BARI SULAH

MIANWALI.ORG · EDITORIAL ARCHIVE سنجیدہ تحریر · معاشرہ · امن · سماجی شعور سماجی و سیاسی تجزیہ صلح کی کامیابی...
Read More
DHQ Hospital Mianwali ka Marsiya

DHQ Hospital Mianwali ka Marsiya

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا مرثیہ حرف ِآشنا   - عصمت گُل خٹک ہمارے ایک دوست کے والد جب صاحب ِفراش...
Read More
“DHQ Hospital Mianwali ke Saath Zina bil Jabr!!!”

“DHQ Hospital Mianwali ke Saath Zina bil Jabr!!!”

  ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کیساتھ زنابالجبر  ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی زبوں حالی بلکہ اس کیساتھ "...
Read More
“Beechara Feeqa Meraasi!”

“Beechara Feeqa Meraasi!”

  MIANWALI.ORG HARF-E-AASHNA بیچارہ فیقا میراثی ¡¡¡ THE STORY فیقا میراثی پریشان ہو تو سارا محلہ پریشان ہوجاتا ہے __...
Read More

MIANWALI.ORG · DIGITAL ARCHIVE

“`

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top