مکافاتِ عمل کے 15 اٹل اصول۔
دنیا کا سب سے بڑا اور اٹل قانون ”مکافاتِ عمل“ ھے، جسے انگریزی میں Karma کہا جاتا ھے۔
یہ قدرت کا وہ خودکار نظام ھے جس میں ”عدالت“ نہیں لگتی، بلکہ فیصلے خود بخود نافذ ھوتے ھیں۔ آپ جو بیج بوتے ھیں، فصل وھی کاٹنی پڑتی ھے، چاھے وہ گندم ھو یا کانٹے۔
1- گھوم کر آنے والا تیر (The Boomerang Effect)
آپ فضا میں جو پتھر پھینکتے ھیں، وہ کششِ ثقل کی وجہ سے زمین پر واپس آتا ھے۔
بالکل اسی طرح، آپ کا کیا ھوا ظلم یا نیکی گھوم کر واپس آپ ھی کی طرف آتی ھے۔ یہ ھو ھی نہیں سکتا کہ آپ کسی کا راستہ روکیں اور قدرت آپ کا راستہ نہ روکے۔
2- سُود سمیت واپسی (Compound Interest)
قدرت صرف حساب برابر نہیں کرتی، بلکہ ”سود“ سمیت واپس کرتی ھے۔ اگر آپ نے کسی کو ایک تھپڑ مارا ھے، تو حالات آپ کو دس تھپڑ ماریں گے۔
مکافاتِ عمل میں واپسی ھمیشہ اصل سے زیادہ ھوتی ھے، چاھے وہ اچھائی ھو یا برائی۔
3- مظلوم کی خاموشی (The Silence of the Victim)
ظالم کے لئے سب سے خطرناک چیز مظلوم کی ”خاموشی“ ھے۔
جب مظلوم بدلہ نہیں لیتا اور معاملہ آسمان والے پر چھوڑ دیتا ھے، تو پھر اس کا کیس قدرت لڑتی ھے، اور قدرت کی پکڑ میں کوئی ضمانت (Bail) نہیں ھوتی۔
4- ڈھیل، معافی نہیں (Delay is not Denial)
قدرت کی لاٹھی بےآواز ھے لیکن بےاثر نہیں۔
کبھی کبھی ظالم کو لمبی رسی دی جاتی ھے، لیکن یہ ڈھیل اس لئے ھوتی ھے تاکہ جب وہ اپنی طاقت کے عروج پر ھو، تب اسے نیچے گرایا جائے تاکہ تکلیف زیادہ ھو۔
5- اولاد کے روپ میں امتحان (Trials through Offspring)
مکافاتِ عمل کا سب سے تکلیف دہ پہلو یہ ھے کہ اکثر باپ کا کیا دھرا اولاد کے سامنے آتا ھے۔ جو دُکھ آپ نے کسی کے والدین کو دیئے ھوتے ھیں، قدرت وھی دُکھ آپ کی اولاد کے ذریعے آپ کو لوٹاتی ھے۔ یہ ”نسلوں کا قرض“ ھوتا ھے۔
6- جنس کا بدلہ جنس (Currency of Pain)
قدرت اسی ”کرنسی“ میں بدلہ دیتی ھے جس میں آپ نے جرم کیا ھوتا ھے۔
اگر آپ نے کسی کی عزت اچھالی، تو آپ کی دولت نہیں جائے گی بلکہ عزت ھی جائے گی۔ اگر آپ نے کسی کا گھر توڑا، تو آپ کا گھر ھی ٹوٹے گا۔ حساب ”آئٹم ٹو آئٹم“ ھوتا ھے۔
7- سکون کی موت (Death of Inner Peace)
مکافاتِ عمل کا پہلا وار ”ذھن“ پر ھوتا ھے۔
ظالم کے پاس نرم بستر تو ھوتا ھے لیکن نیند چھین لی جاتی ھے۔ اس کے دل میں ایک انجانا خوف بیٹھ جاتا ھے، اور وہ اپنے ھی سائے سے ڈرنے لگتا ھے۔
8- غیر متوقع وار (Blindside Hit)
ظالم ھمیشہ سامنے سے حملے کے لئے تیار رھتا ھے، لیکن قدرت کا وار وھاں سے ھوتا ھے جہاں سے گمان بھی نہیں ھوتا۔ کوئی قریبی دوست دھوکا دے جاتا ھے یا کوئی چھوٹی سی بیماری جان لیوا بن جاتی ھے۔
9- بےبسی کا تماشا (Public Humiliation)
مکافاتِ عمل انسان کو تنہائی میں نہیں مارتی، بلکہ چوراھے پر لا کر عبرت کا نشان بناتی ھے۔
جو شخص لوگوں کو ذلیل کرتا تھا، حالات اسے لوگوں کے سامنے محتاج کر دیتے ھیں تاکہ دنیا دیکھے۔
10- وقت کا پہیہ (The Wheel of Time)
وقت کبھی ایک جیسا نہیں رھتا۔
اگر آج آپ طاقتور ھیں اور کمزور کو دبا رھے ھیں، تو یاد رکھیں کل وقت بدلے گا اور کمزور طاقتور ھو جائے گا۔ فرعون بھی ڈوب گیا تھا، وقت کسی کا سگا نہیں ھوتا۔
11- اسباب کا کٹ جانا (Cutting off the Means)
جب پکڑ کا وقت آتا ھے، تو ظالم کی عقل کام کرنا چھوڑ دیتی ھے۔ اس کے طاقتور تعلقات، پیسہ اور سفارشیں سب دھرے کے دھرے رہ جاتے ھیں۔ اسے بچانے والا کوئی نہیں ھوتا۔
12- اپنے ھی خلاف گواھی۔
مکافاتِ عمل میں انسان خود اپنے خلاف گواہ بن جاتا ھے۔ وہ اپنے ھی بچھائے ھوئے جال میں پھنس جاتا ھے۔ اس کے اپنے الفاظ اور اپنی چالیں اس کے گلے کا پھندا بن جاتی ھیں۔
13- جسمانی سزائیں (Physical Toll)
نفسیات اور روحانیت کہتی ھے کہ ظلم اور منفی سوچیں انسان کے جسم کو اندر سے کھا جاتی ھیں۔ لاعلاج بیماریاں اکثر مکافاتِ عمل کی شکل میں ظاھر ھوتی ھیں، جن کا میڈیکل سائنس میں کوئی شافی علاج نہیں ملتا۔
14- تنہائی کا عذاب (Loneliness)
جس نے اپنی طاقت کے نشے میں لوگوں کو دور کیا ھوتا ھے، بڑھاپے میں وہ بدترین تنہائی کا شکار ھوتا ھے۔ اس کے اپنے اسے چھوڑ جاتے ھیں، اور وہ بھری دنیا میں اکیلا رہ جاتا ھے۔
15- ضمیر کا بوجھ (The Guilt)
سب سے بڑی سزا ”ضمیر کی خلش“ ھے۔ ظالم دنیا کو دھوکا دے سکتا ھے، لیکن آئینے میں خود سے آنکھ نہیں ملا سکتا۔ وہ زندہ لاش بن کر رہ جاتا ھے جو صرف سانس لے رھی ھوتی ھے، جی نہیں رھی ھوتی۔
اس سے پہلے کہ مکافاتِ عمل کا چکر پورا ھو اور تِیر واپس آپ کی طرف آئے، معافی مانگ لیں اور تلافی کر لیں۔
قدرت کا اصول سادہ ھے، جو بانٹو گے، وھی (کئی گنا ھو کر) واپس ملے گا۔
ASMAT GUL KHATTAK — HARF-E-AASHNA KE KHALIQ, JURRAT MAND SAHAFI, SHA’IR AUR SAMAJI MUBSIR
عصمت گل خٹک حرفِ آشنا کے خالق، جرات مند صحافی، شاعر اور سماجی مبصر ضلع میانوالی کی ادبی، صحافتی اور...Read MoreMukafat-e-Amal ke 15 Atal Usool
مکافاتِ عمل کے 15 اٹل اصول۔ دنیا کا سب سے بڑا اور اٹل قانون ”مکافاتِ عمل“ ھے، جسے انگریزی میں...Read MoreSARGODHA DIVISION KI SAB SE BARI SULAH
صلح کی کامیابی یا نمائش کی ناکامی؟ صلح بلاشبہ ایک عظیم انسانی، اخلاقی اور اسلامی عمل ہے۔ دو خاندانوں،...Read More
