ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کیساتھ زنابالجبر 

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی زبوں حالی بلکہ اس کیساتھ ” زنا بالجبر ” پر سوشل میڈیا وغیرہ کے گرم بازار میں سب سے مؤثر و مدلل اور منطقی آواز جناب خرم حمیدخان روکھڑی کی سنائی دی مگر جہاں سرکاری اداروں سے لیکر اعلیٰ عدلیہ تک ___ اپنے اعمال اور فیصلوں تک ‛ سب کچھ ہی بازیچہ اطفال کی صورت اختیار کرجائے ____ وہاں اگر روکھڑی صاحب کوئی ایسا سرکاری خط کہیں سے ڈھونڈ کر نکال بھی لائیں جس میں سابقہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو مرجر (Merjer) یعنی دونوں کو ایکدوسرے میں ضم کرنے کے واضح احکامات جاری کئے گئے ہوں مگر مقامی متعلقہ حکام اس کو پر ِ کاہ جتنی اہمیت بھی نہ دیں بلکہ کسی خودمختار شہنشاہ کی طرح راتوں رات ____ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کو ادھیڑتے ہوئے پانچ سو بیڈز کو دو سو بیڈز کی حامل عمارت میں گھسیڑ دیں تو پھر ‛ ظاہر ہے اِس غیرفطری عمل کے نتیجے میں ___ اُسی خوفناک صورت حال نے پیدا ہونا تھا جس کے مظاہر اب ہر روز دیکھنے میں آرہے ہیں ۔
دوسال قبل ‛ مارگلہ کی پہاڑیوں میں واقع معروف ریسٹورینٹ مونال کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ ( سپریم کورٹ) نہ صرف غیرقانونی قرار دیتی ہے بلکہ اس کو فوراً ملیامیٹ کردینے کے احکامات جاری کرتی ہے جس پر آناً فاناً عملدرآمد بھی ہوجاتا ہے مگر حیرت انگیز طور پر گزشتہ دنوں ہی یہ عجوبہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ ملک کی سب بڑی عدالت ( وفاقی آئینی عدالت ) کو مذکورہ فیصلے میں بیشمار قانونی اور آئینی ” پہلؤوں ” کو نظرانداز کرنا ‛ دکھائی دینے لگتا ہے اور یوں یہ فیصلہ اس وقت کالعدم قرار پاتا ہے جب مونال کے ملبے کے ڈھیر بھی وہاں سے ہٹا دئیے جاتے ہیں
ماضی قریب میں غالباً ڈی جی خان کے دو بھائیوں کو ایک طویل عرصہ تک عدالتی کارروائی کے بعد جب بے گناہ قرار دیکر رہائی کے آرڈر جاری ہوتے ہیں اور متعلقہ جیل حُکام سزائے موت کے ان قیدیوں کو ” ڈھونڈنے” کی کوشش کرتے ہیں تو یہ خوفناک انکشاف ہوتا ہے کہ متذکرہ دونوں قیدیوں کو پھانسی پر لٹکایا جا چکا ہے
الحمدللہ ____ یہ ہے ہمارا ایک آزاد اور اسلامی جمہوریہ پاکستان ‛ جہاں اگر صوبے کے ایک دُور افتادہ اور آخری ضلع کے مقامی “وائے سراؤں ” نے اپنی شاندار بصیرت کی روشنی میں ” مرجر ” کو ایکدوسرے میں ادغام کی بجائے ہاتھی کو چوہے دانی میں گھسیڑنا ہی سمجھ کر نئی لغات یا ڈکشنری کی بنیاد رکھی ہے تو ہم سب کو بھرپور تالیوں کی گونج میں ان نابغہ روزگار ” آقاؤں ” کو یہی سوچ کر داد دینی چاہئے کہ ~
ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں ” ہے ”
میں اپنے بڑے بھائی خرم حمید روکھڑی کو ذاتی طور پر ان کے ہاتھ لگنے والے سرکاری لیٹر کی بنیاد پر عدالت جانے کی درخواست کرتا _____ وہ نہ جاتے تو میں بذاتِ خود چلا جاتا مگر درج بالا دو عدد عدالتی فیصلوں کی مثالیں دینے کے بعد کس سُورما میں اتنی ہمت و جرات ہے کہ وہ بلا خوف و تردد عدل جہانگیری کی اس زنجیر کو کھینچنے کی حماقت کرے ¡¡
ہائے _____ کیا برمحل و خوبصورت شعر یاد آگیا ہے ~
اگر وُہ پوچھ لیں ہم سے ‛ تمہیں کس بات کا غم ہے
تو پھر کس بات کا غم ہے ‛ اگر وُہ پوچھ لیں ہم سے
ہماری عدلیہ ___ ہم سے ہمارے غموں کے متعلق کبھی پوچھتی تو پھر کس بات کا غم ہوتا ؟
سو‛ اے میرے بڑے بھائی خرم حمیدخان روکھڑی اور تمام وابستگان ِ سوشل میڈیاء _______ ایسی صورت ِ حال میں اور کچھ نہیں تو کم از کم اتنا تو ہم کرسکتے ہیں ~
آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں

تُو ہائے گُل پکار میں چِلاؤں ہائے دل 

 

ASMAT GUL KHATTAK — HARF-E-AASHNA KE KHALIQ, JURRAT MAND SAHAFI, SHA’IR AUR SAMAJI MUBSIR

ASMAT GUL KHATTAK — HARF-E-AASHNA KE KHALIQ, JURRAT MAND SAHAFI, SHA’IR AUR SAMAJI MUBSIR

 عصمت گل خٹک  حرفِ آشنا کے خالق، جرات مند صحافی، شاعر اور سماجی مبصر ضلع میانوالی کی ادبی، صحافتی اور...
Read More
Mukafat-e-Amal ke 15 Atal Usool

Mukafat-e-Amal ke 15 Atal Usool

مکافاتِ عمل کے 15 اٹل اصول۔ دنیا کا سب سے بڑا اور اٹل قانون ”مکافاتِ عمل“ ھے، جسے انگریزی میں...
Read More
SARGODHA DIVISION KI SAB SE BARI SULAH

SARGODHA DIVISION KI SAB SE BARI SULAH

صلح کی کامیابی یا نمائش کی ناکامی؟   صلح بلاشبہ ایک عظیم انسانی، اخلاقی اور اسلامی عمل ہے۔ دو خاندانوں،...
Read More
DHQ Hospital Mianwali ka Marsiya

DHQ Hospital Mianwali ka Marsiya

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا مرثیہ حرف ِآشنا   - عصمت گُل خٹک ہمارے ایک دوست کے والد جب صاحب ِفراش...
Read More

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top