MOTR VIHKAL AARDINANS 2025, CHAND TALKH HAQAIQ“موٹر وہیکل آرڈیننس 2025، چند تلخ حقائق”
تحریر: عصمت اللہ نیازی

اپنے گزشتہ کالم مِیں میں نے صوبائی حکومت کے ذمہ داران کے سامنے ایک نہایت معمولی مگر مفید تجویز رکھی تھی کہ ریاست اگر واقعی اپنے نئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد چاہتی ہے تو عوام پر چالانوں اور ایف آئی آرز کی یلغار کرنے کی بجائے شہریوں کو ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کو آسان اور یقینی بنائے۔ مگر روایت کے مطابق اس تجویز کو بھی شاید وہی انجام ملے گا جو اس ملک میں ہر مثبت اور عوام دوست رائے کا ہوتا ہے کیونکہ اختیار رکھنے والا شخص خود کو عقلِ کل سمجھنے کا عادی ہوتا ہے۔ خیر اب میں صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے نئے “پرویزنل موٹر وہیکل آرڈیننس 2025” کی چند اہم شقیں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں تاکہ عوام لاعلمی میں ایسے قانونی جال میں نہ پھنسیں جس سے نکلنا مشکل ہو جائے
اس آرڈیننس کی سب سے اہم شق 98- اے ہے جس کے تحت چاہے آپ موٹر سائیکل چلا رہے ہوں، رکشہ، کار، ٹرک یا ٹریلر، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر نہ صرف چالان ہو گا بلکہ ایف آئی آر بھی درج ہو گی۔ جس کی سزا چھ ماہ تک قید، جرمانہ، یا دونوں ہو سکتے ہیں۔ شق 99- بی کے مطابق اگر کوئی کم عمر بچہ گاڑی یا موٹر سائیکل چلاتا پکڑا گیا تو صرف بچے پر نہیں بلکہ اس کے والدین پر بھی ایف آئی آر درج ہو گی جس کی وجہ سے سزا بھی دونوں کو مل سکتی ہے۔ سیکشن 105 کے تحت گاڑی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی چاہے رنگ بدلنا ہو، انجن تبدیل کرنا ہو یا پھر باڈی میں رد و بدل ہو یہ سب قابلِ گرفت جرم ہے۔ اور اس پر ایف آئی آر بھی ہو گی اور سزا بھی چھ ماہ سے زائد ہو سکتی ہے۔ سیکشن 106- اے کے مطابق موٹر سائیکل ہو یا کوئی بڑی گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔ جس کی عدم موجودگی میں سیدھی ایف آئی آر درج ہو گی۔ سیکشن 106 بی کے تحت اگر آپ اسکول وین یا کوئی سواریوں والی گاڑی چلا رہے ہیں اور منظور شدہ سیٹوں سے زیادہ افراد بٹھا رکھے ہیں تو یہ بھی قابلِ دست اندازی پولیس جرم ہے جس کا نتیجہ ایف آئی آر کی صورت میں نکلے گا۔ سیکشن 112 اے کے مطابق گاڑی پر پولیس لائٹ، ایمبولینس لائٹ یا کسی سرکاری محکمہ کے سائن بغیر اجازت لگانا بھی جرم ہے اور اس پر فوری ایف آئی آر ہو گی۔ سیکشن 112 ڈی میں گاڑی کی جسامت میں غیر قانونی اضافہ مثلاً سیٹیں بڑھانا، باڈی بڑی کرنا، رکشہ میں زیادہ نشستیں لگانا، سب پر ایف آئی آر ہو گی جس کی وجہ سے آپ جیل کی ہوا کھائیں گے ل۔ سیکشن 112 ای کے مطابق بغیر اجازت گاڑی پر کالے شیشے لگانا بھی قابلِ گرفت جرم ہے۔ اور اگر آپ کے پاس شیشے کالے کرنے کا سرکاری پرمٹ موجود نہیں تو ایف آئی آر کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ سیکشن 89 اے کے تحت اب تین پہیوں والی گاڑیاں جیسے آٹو رکشہ، چنگ چی، لوڈر رکشہ اور معذور گاڑی ان سب کے ڈرائیور کے لیے بھی ہیلمٹ لازمی ہو گا ہیلمٹ نہ ہونے کی صورت میں چاہے آپ غریب ہوں یا معذور آپ کے خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج ہو گی۔ اسی طرح سیکشن 89 بی کے مطابق کسی بھی گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والا شخص بھی سیٹ بیلٹ باندھنے کا پابند ہے۔ چاہے آپ اپنی ذاتی گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوں یا پھر کسی پبلک ٹرانسپورٹ میں بیٹھے ہوں اگر سیٹ بیلٹ نہ لگایا تو سیدھا مقدمہ درج ہو گا۔
یوں لگتا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت شہری اب مکمل طور پر ٹریفک پولیس اور تھانہ کلچر کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ صورتحال دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت نے شہریوں کے لیے ٹریفک قوانین نہیں بلکہ ایف آئی آرز کا پورا پیکج تیار کر دیا ہے۔ ایسے میں بہتر یہی ہے کہ یا تو لوگ پیدل چلنے کی روایت دوبارہ زندہ کر لیں تاکہ زمانہِ قدیم کی طرح صحت بھی اچھی رہے اور جیل جانے سے بھی بچے رہیں یا پھر ہر وقت مکمل تیاری کے ساتھ گھروں سے نکلیں۔
اس ساری صورتحال پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے کہ کسی گاؤں کی مسجد میں جمعہ کے خطبہ میں مولوی صاحب پل صراط کی باریکی اور تیزی بیان کر رہے تھے کہ یہ پُل بال سے پتلا ہو گا اور تلوار سے بھی تیز ہو گا ۔ مسجد میں بیٹھے ایک بزرگ سے برداشت نہ ہوا تو اس نے کھڑے ہو کر مولوی سے کہا کہ “حضور پھر یہ فرمائیں کہ گزرنے کا راستہ نہیں ہے۔۔

ASMAT ULLAH KHAN NIAZI
HAQ SACH KI AAWAZ MIANWALI MEDIA LEGENDS & JOURNALISTS

ASMAT ULLAH KHAN NIAZI – JOURNALIST, TOURIST REPORTER & TRAVEL WRITER FROM MIANWALI

Asmat Ullah Khan Niazi is a seasoned journalist-tourist reporter with a passion for exploring the Pakistan, exclusively Mianwali and sharing...
Read More
kya patang baazi aik jurm hai
HAQ SACH KI AAWAZ

KYA PATANG BAAZI AIK JURM HAI

"کیا پتنگ بازی ایک جُرم ہے " تحریر: عصمت اللہ نیازی پتنگ بازی انسانی تفریح کا ایک ذریعہ ہے جو...
Read More
POLICE MEIN IKHLAQIAAT KI KAMI YA MAHOL KA ASSAR
HAQ SACH KI AAWAZ

POLICE MEIN IKHLAQIAAT KI KAMI YA MAHOL KA ASSAR

"پولیس میں اخلاقیات کی کمی یا ماحول کا اثر" ہمارا ایک کالج دور کا کلاس فیلو مطیع اللہ خان ہے۔...
Read More
MIANWALI DOBARAH DOUR JAHALAT MEIN
HAQ SACH KI AAWAZ

MIANWALI DOBARAH DOUR JAHALAT MEIN

میانوالی دوبارہ دورِ جہالت میں-عصمت اللہ نیازی قتل غارت اس وقت ریاستِ پاکستان کیلئے ایک ایسا ناسور بن چکا ہے...
Read More
GIRAN FAROSHI KE ASAL ASBAAB
HAQ SACH KI AAWAZ

GIRAN FAROSHI KE ASAL ASBAAB

گراں فروشی کے اصل اسباب ماہ رمضان کے آتے ہی جہاں غیر مسلم ترقی یافتہ ممالک میں بھی اشیاء ضروریہ...
Read More
SIYASAT DAANO KE SATH SIYASAT
HAQ SACH KI AAWAZ

SIYASAT DAANO KE SATH SIYASAT

سیاست دانوں کے ساتھ سیاست ایک زمانہ تھا جب الیکشن سے چند دن قبل سیاست دان کسی بھی قوم یا...
Read More
TALEEMI IDARON KE GATE PAR LAGEY TAALEY
HAQ SACH KI AAWAZ

TALEEMI IDARON KE GATE PAR LAGEY TAALEY

تعلیمی اداروں کے گیٹ پر لگے تالے جب ہم پرائمری سکول میں پڑھتے تھے تو اُس وقت سرکاری پرائمری سکولوں...
Read More
USAATZAA KARAAM, KHUDAARAA QOUM KE BACHON PAR REHAM KAREN
HAQ SACH KI AAWAZ

USAATZAA KARAAM, KHUDAARAA QOUM KE BACHON PAR REHAM KAREN

"اساتذہ کرام ،خدارا قوم کے بچوں پر رحم کریں" پروفیسر اشفاق احمد مرحوم ایک جگہ پر لکھتے ہیں کہ ایک...
Read More
SANEHA KALABAGH
HAQ SACH KI AAWAZ

SANEHA KALABAGH

سانحہ کالاباغ - تحریر-  عصمت اللہ نیازی کالاباغ دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ایک خوبصورت شہر ہے اگر اس شہر...
Read More
ZAN MUREEDI AUR INSANI TAREEKH
HAQ SACH KI AAWAZ

ZAN MUREEDI AUR INSANI TAREEKH

"زن مریدی "اور انسانی تاریخ    -  عصمت اللہ نیازی انسانی تاریخ میں لفظ زن کو بے حد اہمیت حاصل...
Read More
HIJRAAN ALA PUTTAR
HAQ SACH KI AAWAZ

HIJRAAN ALA PUTTAR

ہیجڑاں آلا پُتر        -      عصمت اللہ نیازی کہتے ہیں کہ کسی ہیجڑوں (کھسروں) کی بستی میں...
Read More
MUASHRAY MEIN JINSI TAFREEQ
HAQ SACH KI AAWAZ

MUASHRAY MEIN JINSI TAFREEQ

     معاشرے میں جنسی تفریق    -عصمت اللہ نیازی آج سے تقریباً 10 سے 12 ہزار سال قبل انسان...
Read More
TEHSEEL EESA KHAIL KO KHYBER PAKHTUNKHWA MEIN SHAAMIL KYA JAYE
HAQ SACH KI AAWAZ

TEHSEEL EESA KHAIL KO KHYBER PAKHTUNKHWA MEIN SHAAMIL KYA JAYE

تحصیل عیسیٰ خیل کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا جائے خیبرپختونخوہ کا پرانا نام نارتھ ویسٹ فرنٹیئر صوبہ تھا اور اس...
Read More
BA KIRDAR AUR BAD KIRDAR
HAQ SACH KI AAWAZ

BA KIRDAR AUR BAD KIRDAR

"باکردار اور بدکردار" ہمارا عجیب مسئلہ ہے کہ ہم اعلیٰ ترین مذہبی اقدار کے باجود باکردار اور بدکردار کی تعریف...
Read More
ZILA MIANWALI MEIN SIYASI SORAT E HAAL
HAQ SACH KI AAWAZ

ZILA MIANWALI MEIN SIYASI SORAT E HAAL

ضلع میانوالی میں سیاسی صورتحال گذشتہ ایک سال کی غیر یقینی صورتحال کے بادل چھٹتے دکھائی دینا شروع ہو گئے...
Read More
BARA AUR CHHOTA GOSHT
HAQ SACH KI AAWAZ

BARA AUR CHHOTA GOSHT

"بڑا اور چھوٹا گوشت"---تحریر: عصمت الله نیازی میرے کئی بہت قریبی دوست بکرا کھانے کے جنون کی حد تک شوقین...
Read More
KYA SINDH TAAS MOAHIDA KHATRAY MEIN HAI
HAQ SACH KI AAWAZ

KYA SINDH TAAS MOAHIDA KHATRAY MEIN HAI

"کیا سندھ طاس معاہدہ خطرے میں ہے" عصمت الله نیازی پانی قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جو کہ انسان...
Read More
CHAUDHRI KI ADALT OR WACHER
HAQ SACH KI AAWAZ

CHAUDHRI KI ADALT OR WACHER

"چوہدری کی عدالت اور وچھیرا" پُرانے وقتوں کی بات ہے کہ کہیں دُور پہاڑوں کے دامن میں کُھڈاں والا کے...
Read More
DANDA PEER AUR HAMARI NAF­SIYAT
HAQ SACH KI AAWAZ

DANDA PEER AUR HAMARI NAF­SIYAT

"ڈنڈا پیر اور ہماری نفسیات" تحریر: عصمت اللہ نیازی گذشتہ دنوں پنجاب کے وزیرِ تعلیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا...
Read More
PUNJAB KI TRIFIC MAHUM, ASILAH YAA ANTAQAM ?
HAQ SACH KI AAWAZ

PUNJAB KI TRIFIC MAHUM, ASILAH YAA ANTAQAM ?

"پنجاب کی ٹریفک مہم، اصلاح یا انتقام؟ تحریر: عصمت اللہ نیازی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے بعد...
Read More

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top