BABA TALIYAR SHAH HARNOLI

BABA TALIYAR SHAH HARNOLI

بابا تلیئر شاہ (ہرنولی)

تحریر-سید طارق مسعود کاظمی-مصنف   کتاب سرزمین اولیا میانوالی

 ہرنولی شہر کے قبرستان میں بہت ہی مشہور بزرگ بابا تلیئر شاہ کا مزار واقع ہے۔ آپ کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ آپ کسی اور علاقے سے یہاں غالباً بیسیویں صدی کے اوائل میں تشریف لائے۔ عبادت و ریاضت آپ کا شغل تھا اور اس جگہ آپ نے ڈیرہ ڈال دیا یہ جگہ شہر سے خاصی فاصلے پر موجودہے۔ آپ کا نام کسی کو معلوم نہیں چونکہ اس صحرائی علاقے میں تلیئر پائے جاتے ہیں ۔ آپ ان پرندوں کو روزانہ دانہ ڈالتے تھے وہ آپ سے بے حد مانوس ہو چکے تھے اور آپ کے ارد گرد چگتے چرتے رہتے ۔ آپ کے جسم پر بھی بیٹھ جاتے تھے اسی وجہ سے آپ کو بابا تلیئر کہا جانے لگا یوں آپ کا یہ لقب مشہور ہو گیا آپ کی حیثیت بھی بالکل حضرت سائیں کرم الٰہی علیہ الرحمہ المعروف کانواں والی سرکار گجرات کی طرح تھی جن کی محبتوں کا اسیر کوے جیسا عیارو چالاک پرندہ ہو گیا تھا اور وہ اسی وجہ سے کانواں والی سرکار کہلاتے تھے۔ بالکل ویسے ہی آپ بابا تلیئرکے نام سے مشہور ہوگئے تھے ۔ آپ کا خوبصورت روضہ بنایا گیا ہے اور اردگرد سے لوگ یہاں حاضر ہو کر ان بزرگوں کے صدقے سے اللہ تعالیٰ سے دعائیں طلب کرتے ہیں ۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Scroll to Top