HAZRAT SULTAN MUHAMMAD ZAKARIA

King Akbar invaded India in 1600 AD, an elder Sheikh Jalaluddin from Baghdad also came to Mianwali from Iraq to preach Islam.

Sheikh Jalaluddin was accompanied by his son Mian Ali, whose name is Mianwali today. Mian Ali had a son, Mian Syed Zakaria Sultan, who made a unique name in Islamic history with his wisdom and religious services.

ALLEGIANCE AND KHILAFAH

Sultan Muhammad Zakaria’s father was a member of the Qadriyya dynasty and he was distinguished from all his brothers from his childhood due to his greatness, so the crown of Khilafah was placed on his head.

BAD PRAYERS AGAINST TYRANTS

When Hazrat Sultan Muhammad Zakaria settled with his father Mian Ali Ahmed in Kachhi (Mianwali), there was a government of non-Muslims who were very cruel to Muslims. Mian Ali Ahmed united the Muslims and saved them from oppression. When the complaint of atrocities reached Sultan Muhammad Zakaria again, he asked for dried flowers of Aak (Akra) and set them on fire. At the same time, he said that Ghakkar would be annihilated. So the curse of Allah’s guardian fell on them in this way. They fell into each other’s state in a state of intoxication and intoxication. They started killing each other and were destroyed by their own hands.

His father founded Mianwali village. The son is said to have exhibited supernatural powers from an early age. When the father first arrived in these parts, he made a temporary stay at a place called Mian di Mel on the bank of the river, about a mile north of the town of Mianwali. There he had a dream that he would find a final resting place by taking a boat with all his baggage and letting it float down the river until it should come to land of its own accord, at which spot he. Would find a permanent  home. When he awoke, it only remained for him to secure the necessary boat, which, however, he found a difficulty in doing. His son Sultan Zakria thereupon turned and faced towards Kalabagh, and shouted at the top of his voice, calling upon one Sultan Mohana, to bring his boat down the river for their use. Sultan, though 25 miles away ·at Kalabagh, heard the call and answered it by star.ting down the river with his boat and arriving-at his destination on the following morning. The father and son with their chattels were then put on board, and, letting the boat float downstream at its will, were landed by it at a graveyard in the village of Watta Khel Here they settled and soon after built the hamlet of Mianwali. The second miracle of Sultan Zakria was that which won him the gaddi in succession to his father. Of three sons, Sultan Zakria was the youngest and the father told them that he would nominate none of them as his successor unless he should have worked a miracle. He accordingly arranged to test their powers and took them to the river bank.

There be promised to nominate whichever of them should walk across the river without sinking. The two elder brothers refused to face the ordeal, but Sultan Zakria walked across the river and back again on the surface of the water. He then propounded to his brothers the suggestion that, if they followed him, and repeated his name Zakria all the time they were walking on the water, they would succeed in doing as he had done. They consented to try and be undertook a second trip, upon which they followed him. Half way .across, while they were articulating, Zakria, Zakria they realized that Sultan Zakria, for his part, was repeating, Allah, Allah. Asking themselves why they likewise should not put their trust in the name of Allah rather than in that of Zakria, their brother, they imitated his example, but no sooner did they utter, Allah, Allah than they began to sink. Their brother then called upon them to repeat his own name, as he had bid them, saying that their spiritual advancement had not reached a stage wherein they might invoke ·the name of God. They then returned safely and Sultan Zakria’s higher claim to the gaddi was thence-forth acknowledged by them.

MIRACULOUS DEEDS  ASCRIBED TO

HAZRAT SULTAN MUHAMMAD ZAKARIA

 

Many other miraculous deeds are ascribed to Sultan Muhammad Zakaria ,among the best known of which are the following.

Ongoing once to Rokhri to use his good offices in the settlement of a feud, his interference in the matter displeased the Pathans of Rokhri who planned a practical joke at his expense. One Pathan pretended to be dead. A funeral procession was marshalled and the parents ‘and relatives followed the bier, wailing and weeping. Arriving at the house where the Sheikh was staying, they requested him to read the funeral service, to which the Sheikh assented. The Sheikh accordingly read the janaza and the by-standers watched expectantly for the moment when the holy-man should pronounce: Allah-o-Akbar, when, by ‘previous agreement, it had been decided that the corpse should rise up and confound him. When; however, the service was completed, and the moment for the denouement arrived,’ it was the gazing by-standers who were confounded. Instead of the dead man springing to life, as they expected, he continued to lie without si’gn or motion, and when they approached and uncovered him, it was found that he was m very truth a corpse.

On another occasion Sultan Zakria invited all the zamindars of the villages around Mianwali to aid in constructing a tank which is now known as Sultan Zakria’s tank and lies north-west of Mianwali town. The zamindars agreed, provided that Sultan Zakria would feed them on halwa and mutton. He accepted this condition, and at the end of the day’s work he procured the necessary food, already prepared by the simple process of spreading his sheet over a Kari tree and ordering his servants to take from under the tree whatever they found there. Needless to say, they found sufficient platefuls of sweets and mutton to satisfy the large gathering that was present. Among other miraculous feats, Sultan Zakria is also said to have shifted a wall without the application of material force and to have endowed with life and clothed in flesh the dry bones of a sheep of which the meat had already been cooked and eaten. By miracles such as these he won great influence and respect in the neighborhood, and his tomb is still visited by large numbers. His name is frequently invoked as an oath, and his shrine is not uncommonly the scene of the settlement of civil disputes, in which one party has bound himself to abide by any statement made at the shrine by the other party. The Mianas of Mianwali are the descendants of this holy-man.

Mian Syed Zakaria Sultan had a son Muhammad Ali who was very popular in history. Muhammad Ali’s three sons were Chirag Ali, Murad Ali and Ghous Ali. 1864 Muhammad Ali’s family after a series of mystical histories during the British rule Receives a stipend of Rs. 1,200 which is equally distributed among the houses of his three sons Chirag Ali, Murad Ali and Ghous Ali..

SHRINE OF HAZRAT SULTAN MUHAMMAD ZAKARIA

Mian Sultan Muhammad Zakaria was buried on the west side of the city but  later on Shrine was transfer .

A few years after the burial, Sultan Muhammad Zakaria ordered his grandsons to be taken out of the first shrine in a dream. As a result, his two grandsons, Murad Ali and Ghous Ali, became hesitant. The second time in a dream you ordered to get me out of here and take me to the east and build a shrine where your footsteps stop. So you were taken out of there and put on the bed and then they left carrying these four pies on their heads. They came to a high mound and their footsteps stopped, so you were buried there. This is your current shrine. Your mausoleum is located in the ancient cemetery of Mianwali city which is known by your name. Thanks to the efforts of Mr. Sahibzada Muhammad Alamgir Shah, your new mausoleum was built in 2006 with a very beautiful door on it which is made of prefabricated wood.

Sultan Muhammad Zakaria Urs is held in the Islamic month of Muharram from 1st Muharamm to 20 th Muharram .

 

حضرت میاں سلطان ذکریا قادری ر حمتہ اللہ تعالٰی علیہ المعروف دادا ذکری سوہنا (میانوالی)

تحریر و ریسرچ:    سید طارق مسعود کاظمی

         فخر الاولیاء حضرت سلطان ذکریا کو جو بلند مقام ملا ہے ایک زمانہ اس کا اعتراف کرتا ہے ۔ آپ ایک جلیل القدر ولی اللہ کی اولاد سے ہیں جو بانی میانوالی ہیں یعنی حضرت میاں علی علیہ الرحمہ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ آپ بچپن ہی سے باکرامت تھے اور آپ نے دین اسلام کی خوب اشاعت فرمائی ۔ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ یہاں رہنے والے ہندو اور سکھ بھی آپ کے از حد عقیدت مند اور معتقد تھے اور ان کی اولادیں اب بھی ہندوستان سے یہاں آ کر مزار شریف پر حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ۔ آپ نے اسلام کی خوب تبلیغ فرما کر بہتوں کو اسلام کی دولت سے سرفراز کیا۔آپ کی زندگی سے متعلق معلومات زیادہ تر سینہ بہ سینہ چلنے والی روایات ہیں 1915 ء کے میانوالی گزٹ میں آپ کے متعلق یوں تحریر کیا گیا ہے ‘‘سولہویں صدی ہجری میں آپ اپنے والد محترم کے ہمراہ تشریف لائے۔آپ بچپن ہی سے صاحب کرامت تھے چنانچہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ مل کر ایک عارضی رہائش بنائی (جو کہ موجودہ میانوالی سے شمال کی طرف تھی)جب آپ کے والد محترم کو خواب میں جگہ تبدیل کرنے کا حکم ملا تو آپ کی کرامت ہی کی بدولت سلطان موہانہ کشتی لے کر کالاباغ سے آیا (اس کا تفصیلی ذکر آپ کے والد محترم کے بیان میں کیا جا چکا ہے) چنانچہ اپنے والد کے ہمراہ نئی جگہ بستی آباد کی’’

ظالم گکھڑوں کی تباہی کی بددعا: صاحب مراتب سلطانی حضرت صاحبزادہ میاں محمد عالمگیر شاہ تحریر فرماتے ہیں کہ ابتداً میاں علی صاحب نے یہاں کے لوگوں کو گکھڑوں کے ظلم سے نجات دلائی تھی اور مسلمانوں کو ان کے خلاف متحد کیا لیکن جب ان کے مظالم کی شکایات حضرت سلطان ذکریا علیہ الرحمہ کے پاس پہنچیں تو آپ نے آک (اکڑے) کے خشک پھول منگائے اور نہیں آگ لگا دی ساتھ ہی فرمایا کہ گکھڑ یوں نیست و نابود ہو جائیں گے چنانچہ اللہ کے ولی کی بددعا ان پر یوں ٹوٹ کر پڑی کہ نشۂ شراب میں بدمستی کی حالت میں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے اور آپس میں قتل وغارت شروع کر دی اور اپنے ہاتھوں تباہ و برباد ہوگئے۔

بیعت و خلافت: آپ کے والد محترم سلسلہ قادریہ سے مجاز تھے اور آپ صاحب کرامت ہونے کی وجہ سے بچپن سے ہی تمام بھائیوں سے ممتاز تھے لہذا خلافت کا تاج آپ کے سرپر رکھا گیا۔

کشف و کرامات: آپ سے کئی کشف و کرامات کا ظہور ہوا جن میں سے چند کا ذکر میانوالی گزٹ 1915 ء میں کیا گیا ہے:

آپ کا امتحان لینے والے تباہ ہو گئے: آپ ایک تنازعہ کے تصفیہ کے لئے روکھڑی تشریف لے گئے روکھڑی کے پٹھانوں میں سے کچھ نے آپ کی آمد پر ناگواری کا اظہار کیا اور یہی سوچا ہوگا کہ بڑا فقیر بنتا ہے اس کی فقیری کا امتحان لیتے ہیں چنانچہ ایک جھوٹ موٹ کا جنازہ تیار کیا گیا ان میں سے ایک جان بوجھ کر مردہ بن گیا اور باقی آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر نماز جنازہ کے لئے عرض گزار ہوئے چنانچہ آپ تشریف لے گئے انہوں نے تو پروگرام بنا لیا تھا کہ جیسے ہی آپ جنازہ کے لئے اللہ اکبر کہیں گے میت بنا ہوا بندہ فوراًکھڑا ہو جائے گا یوں آپ کی تضحیک ہو گی لیکن ان جاہلوں کو کیا معلوم کہ اللہ والوں کا امتحان لینا بعض اوقات جان لیوا بھی بن جاتا ہے۔آپ نے پوچھا کہ میت کا جنازہ پڑھا دوں لوگوں نے کہا جی ہاں پڑھائیں آپ نے جنازہ پڑھا دیا لوگ انتظار میں تھے کہ ابھی ہمارا بندہ اٹھ کھڑا ہو گا لیکن ان کو کیا معلوم کہ اولیاء اللہ سے مذاق کرنے والوں کو سخت سزا مل چکی تھی اور وہ بندہ جو زندہ تھا واقعی موت کا شکار ہو چکا تھا اور اس کا جسم اب لاش کی صورت میں عبرت کا نشان بنا ہوا تھا۔

غیب سے دعوت کا کھانا آگیا: آپ نے لوگوں کو تالاب کھودنے کی دعوت دی بہت سے لوگ اکٹھے ہو گئے (یہ تالاب آ ج بھی میانوالی سے شمال مغرب میں موجود ہے اور ٹوبہ دادا سلطانی زکری کے نام سے مشہور ہے) کچھ نے عرض کی حضور ہم آپ کا کام کریں گے لیکن شرط ہے کہ ہمیں کھانے میں حلوہ اور بکری کا گوشت ملے۔ آپ نے فرمایا تم کام شروع کرو اللہ کرم کرے گا۔ ادھر انہوں نے کام شروع کیا ادھر آپ نے حکم دیا کہ میری چادر فلاں کری کے درخت پر ڈال دو چنانچہ جب کام ختم ہو گیا تو آپ نے انہیں فرمایا کہ جاؤ میری چادر اٹھا لو نیچے جو کچھ ہے وہ بھی اٹھا کر لے آؤ۔چنانچہ جلدی جلدی وہاں جا کر چادر اٹھائی تو دیکھ کر حیران رہ گئے حلوہ بھی موجود ہے اور گوشت بھی پکا ہوا تیار ہے تمام لوگوں نے اس خدائی ضیافت کو مزے لے لے کر کھایا اور تمام ہجوم کا پیٹ بھر گیا اور وہ خوش و خرم واپس ہوئے۔

اولاد: آپ کا ایک ہی صاحبزادہ تھا جس کا میاں علی محمد تھا۔

واقعۂ منتقلی مزار: آپ کا پہلا مزار شہر سے جانب غرب واقع تھا ۔ آپ نے اپنے پوتوں کو خواب میں وہاں سے نکالنے کا حکم دیا چنانچہ آپ کے دونوں پوتے مراد علی اور غوث علی تذبذب کا شکار ہوگئے۔ دوسری مرتبہ پھر خواب میں آپ نے حکم دیا کہ مجھے یہاں سے نکال کر مشرق کی جانب لے چلو جہاں تمہارے قدم رک جائیں وہاں مزار بنا دینا چنانچہ آپ کو وہاں سے نکال کر چارپائی پر رکھا گیا اور پھر اپنے سروں پر یہ چارپائی اٹھا کر روانہ ہوئے ایک بلند ٹیلے پر آکر ان دونوں کے قدم رک گئے چنانچہ وہیں آپ کو دفن کیا گیا یہی آپ کا موجودہ مزار ہے ۔

مزار شریف: آپ کا مزار میانوالی شہر کے قدیم قبرستان میں واقع ہے جو آپ کے نام سے مشہور ہے جناب صاحبزادہ محمد عالمگیر شاہ کی کوششوں سے 2006 ء میں آپ کا نیا مزاربنایا گیا ہے جس پر ایک انتہائی خوبصورت دروازہ لگایا گیا ہے جو کہ بیش قیمت لکڑی سے تیار کیا گیا ہے۔

٭٭٭٭٭

 

حضرت سید میاں سلطان محمد زکریا شاہ گیلانی رحمتہ اللّٰه علیہ بانی میانوالی-تحریر و ریسرچ: ذکاء ملک

حضرت سید میاں سلطان محمد زکریا شاہ گیلانی رحمتہ اللّٰه علیہ بانی میانوالی حضرت سید میاں علی شاہ حسنی حسینی گیلانی رحمتہ اللّٰه علیہ کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ آپ والد کے جانشین تھے۔ آپ بچپن سے ہی صاحب کرامت تھے۔ آپ نے دین اسلام کی خوب اشاعت فرمائی۔ آپ کے ہندو اور سکھ بھی عقیدت مند تھے۔ آپ کے والد اپنے والد حضرت سید جلال الدین شاہ گیلانی رح بغداد شریف باب الشیخ سے اپنے جد امجد حضرت سید نا عبدالقادر حسنی حسینی گیلانی رحمت اللہ علیہ کے اشارہ پر کچھی (میانوالی) تشریف لائے-

✡️ میانوالی کی بنیاد اور میاں لقب ✡️
بغاد شریف سے تشریف آوری کے بعد آپ نے موجودہ میانوالی کو اپنا مسکن بنایا اہل علاقہ نے آپ کو میاں کا لقب عطاء کیا جوکہ پشتون علاقہ جات اور خصوصا میانوالی کے گردو نواح میں دیگر سادات خاندانوں کے ناموں کے ساتھ بھی لگایا جاتا تھا۔ سلسلہ قادریہ کی تعلیمات سے پوری خطہ کو نور ایمانی بخشا ۔آپ کی آمد کا دور دور مغلیہ بنتا ہے جب برصغیر میں ہر طرف کفر و شرک نے سر اٹھا رکھا تھا ۔آپ کی تبلیغ نے سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو نور_ ایمانی عطاء کیا ۔اس طرح ایک خانقاہ سے اٹھنے والا یہ فیضان پورے خطہ میں پھیلا اور ایک نئے علاقہ نے بنیاد پائ جو آپ کے نام “میاں علی” پر میانوالی کہلایا۔جس کا مطلب ہے وہ خطئہ زمین جس کے والی میاں صاحب ہیں ۔
✡️بیعت و خلافت✡️
حضرت سید میاں سلطان محمد زکریا شاہ حسنی حسینی گیلانی رحمتہ اللّٰه علیہ سلسلہ عالیہ قادریہ جدیہ میں اپنے والد بانئ میانوالی حضرت سید میاں علی شاہ گیلانی رح سے مجاز تھے ۔
شجرہ نسب ✡️
آپ کا سلسلہ نسب 24 واسطوں سے غوث الاعظم دستگیر محبوب سبحانی سید الشیخ عبدالقادر حسنی حسینی گیلانی سے ہوتا ہوا نواسئہ رسول حضرت امام حسن المجتبی علیہ سلام سے جاملتا ہے ۔اس طرح آپ حسنی حسینی سید ہیں۔
✡️ظالم گکھڑوں کے خلاف بد دعا✡️
جب حضرت سلطان محمد زکریا رحمتہ اللّٰه علیہ اپنے والد محترم حضرت سید میاں علی شاه گیلانی رحمتہ اللّٰه علیہ کے ساتھ کچھی (میانوالی) میں آباد ہوئے تو اس وقت وہاں گھکڑ وں کی حکومت تھی جو رعایا پر حد سے زیادہ ظلم کرتے تھے۔ حضرت سید میاں علی شاه رحمتہ اللّٰه علیہ نے رعایا کو متحد کر کے ان کے ظلم سے نجات دلا دی۔ جب دوبارہ مظالم کی شکایت حضرت سیدسلطان محمد زکریا رحمتہ اللّٰه علیہ کے پاس پہنچیں تو آپ نے آک (اکڑے) کے خشک پھول منگائے اور انہیں آگ لگا دی ساتھ ہی فرمایا کہ گھکڑ یوں نیست و نابود ہو جائیں گے۔ چنانچہ اللّٰه کے ولی کی بددعا ان پر یوں ٹوٹ کر پڑی نشئہ شراب میں بد مستی کی حالت میں ایک دوسرے پرٹوٹ پڑے اور آپس میں قتل وغارت شروع کر دی اور اپنے ہاتھوں تباه و برباد ہو گئے۔
✡️کشف و کرامات✡️
حضرت سید میاں سلطان محمد زکریا شاہ حسنی حسینی گیلانی رحمتہ اللّٰه علیہ کی چند کرامات کا ذکر میانوالی گزٹ 1915ء میں کیا گیا ہے۔
✡️امتحان لینے والے تباه ہو گئے✡️
آپ ایک تنازع کے تصفیہ کے لیے روکھڑی تشریف لے گئے۔ روکھڑی کے پٹھانوں میں سے کچھ نے آپ کی آمد پر ناگواری کا اظہار کیا اور یہی سوچا کہ بڑا فقیر بنا ہے اس کی فقیری کا امتحان لیتے ہیں۔ چنانچہ ایک جھوٹ موٹ کا جنازہ تیار کیا گیا ان میں سے ایک جان بوجھ کر مردہ بن گیا اور باقی آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر نماز جنازہ کے لیے عرض گزار ہوئےم چنانچہ آپ تشریف لے گئے انہوں نے تو پروگرام بنالیا تھا کہ جیسے ہی آپ جنازہ کے لیے الله اکبر کہیں گے میت بنا ہوا بندہ فوراً کھڑا ہو جائے گا لیکن ان جاہلوں کو کیا معلوم کہ اللّٰه والوں کا امتحان لینا بعض اوقات جان لیوا بھی بن جاتا ہے۔ آپ نے پوچھا کہ میت کا جنازہ پڑھا دوں لوگوں نے کہا جی ہاں پڑھائیں۔ آپ نے جنازہ پڑھا دیا۔ لوگ انتظار میں تھے کہ ابھی ہمارا آدمی کھڑا ہوگا لیکن ان کو کیا معلوم کہ اولیاء اللّٰه سے مذاق کرنے والوں کوسخت سزا مل چکی تھی اور وہ بندہ جو زندہ تھا واقعی موت کا شکار ہو چکا تھا اور اس کا جسم اب لاش کی صورت میں عبرت کا نشان بنا ہوا تھا۔
✡️غیب سے کھانا آگیا✡️
ایک مرتبہ حضرت سلطان محمد زکریا رحمتہ اللّٰه علیہ نے لوگوں کو تالاب کھودنے کی دعوت دی۔ بہت سے لوگوں نے اکٹھے ہو کر تالاب کی کھدائی شروع کر دی۔ (یہ تالاب آج بھی میانوالی سے شمال مغرب میں موجود ہے اور ٹوبہ دادا سلطانی زکری کے نام سے مشہور ہے) ان میں سے کچھ لوگوں نے عرض کی حضور ہم آپ کا کام کریں گے لیکن شرط ہے کہ ہمیں کھانے میں حلوہ اور بکری کا گوشت ملے۔ آپ نے فرمایا تم کام شروع کرو اللّٰه کرم کرے گا۔ انہوں نے کام شروع کیا ادھر حضرت سلطان محمد زکریا رحمتہ اللّٰه علیہ نے حکم دیا کہ میری چادر فلاں کری کے درخت پر ڈال دو۔ چنانچہ جب کام ختم ہو گیا تو آپ نے انہیں فرمایا کہ جاؤ میری چادر اٹھا لو نیچے جو کچھ ہے وہ بھی اٹھا کر لے آؤ۔ چنانچہ جلدی جلدی وہاں جا کر چادر اٹھائی تو دیکھ کر حیران رہ گئے حلوہ بھی موجود ہے اور گوشت بھی پکا ہوا تیار ہے۔ تمام لوگوں نے اس خدائی ضیافت کو مزے لے لے کر کھایا اور تمام ہجوم کا پیٹ بھر گیا اور وہ خوش وخرم واپس ہوئے۔
✡️مزار✡️
حضرت سید میاں سلطان محمد زکریا شاہ گیلانی رحمتہ اللّٰه علیہ کی تدفین شہر کے غرب جانب ہوئی۔
✡️اولاد✡️
حضرت سلطان محمد زکریا رحمتہ اللّٰه علیہ کے ایک ہی فرزند ہوئے
حضرت سید میاں علی محمد شاہ گیلانی رحمتہ اللّٰه علیہ جن کے تین فرزندگان حضرت سید میاں چراغ علی شاہ گیلانی رح ،حضرت سید میاں مراد وند شاہ گیلانی رح اور حضرت سید میاں غوث علی شاہ گیلانی رح سے حضرت سلطان زکریا صاحب رح کی نسل چلی جو کہ صاحب آستانہ ہے اور میانوالی اور گردو نواح کا پیر خانہ ہے ۔
✡️مزار کی منتقلی✡️
تدفین کے کئ سالوں کے بعد جب دریائے سندھ میں طغیانی ہوئ آپ انے اپنے پوتوں حضرت سید میاں غوث علی شاہ گیلانی اور حضرت سید میاں مراد وند شاہ گیلانی رحمت اللہ علیہم کو حکم دیا کے قبر کشائ کے بعد ان کے جسم اطہر کو شہر کے مشرق میں لے چلو اور جہاں تمہارے قدم رکیں وہیں مجھ سپرد خاک کر دینا ۔آپ کے پوتوں کے قدم بلو خیل کے علاقہ میں رکے جہاں آپ کی تدفین ہوئ آپ کی اولاد میں سے حضرت پیر صاحب کریانوالے نے آپ کی مزار پر 2006 میں نیا گنبد تعمیر کروایا ہے اور ایک نہایت خوبصورتی خارجی درواز نصب کیا ہے جو کہ باب زکریا کے نام سے منسوب ہے ۔
✡️عرس مبارک اور ضلعی تعطیل ✡️
آپ کا عرس ہر سال جون اور جولائ کے مہینوں میں نہایت عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔2001ء سے آپ کے عرس مبارک پر پورے میانوالی میں ضلعی تعطیل ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اس علاقہ کے والی ہیں اور یہ علاقہ آپ نے ہی آباد کیا اور آپ ہی کے تصرف سے یہ خطہ قائم ہے
✡️حوالہ جات✡️
مراتب سلطانی(حضرت سلطان زکریا کی سوانح ) از صاحبزادہ سید میاں عالمگیر شاہ گیلانی کریانوالے
سرزمین اولیاء میانوالی مولف سید طارق مسعود شاہ صفحہ 84 تا 87
سرزمین اولیاء میانوالی مولف سید طارق مسعود شاہ صفحہ 141 ، 142
انسائیکلو پیڈیا اولیائے کرام سلالہ قادریہ از صاحبزادہ مقصود صابری صفحہ 79 تا 83
تاریخ میانوالی از اکبر عبداللہ روکھڑی
تاریخ میانوالی از لیاقت علی خان
تاریخ نیازی قبائل از اقبال خان تاجہ خیل صاحب

تحریر و ریسرچ: ذکاء ملک

2 thoughts on “HAZRAT SULTAN MUHAMMAD ZAKARIA”

  1. ما شاء اللہ بہت ہی اچھا کام کیا آپ نے اللہ پاک آپکو اسکا اجر دے. بہت تفصیل کے ساتھ آپ نے اس سید خاندان کے بزرگوں کا ذکر کیا جو کہ مراتبِ سلطانی کہ ساتھ ساتھ یہ بھی ایک تاریخی دستاویزات کا درجہ رکھتا ہے. گزارش ہے کہ صاحب کرامت صاحب کشف صوفی بزرگ حضرت میاں مراد علی عرف میاں مراد وند کا بھی تفصیلی مضمون لکھیں جو کہ حضرت سلطان زکریا کے پوتے ہیں
    چاہ میانہ میں تشریف لائے تھے یہاں انکی بنیاد رکھی گئی مسجد ہے پانی کا ٹوبہ ہے دو عبادت گاہیں ہیں
    اور شیر شاہ سوری کے مدفن کنویں کو از سر نو تعمیر کرایا جو آج بھی موجود ہے اور اپنی تاریخی شناخت رکھتا ہے اسی کے نام پہ چاہ میانہ پکارہ جاتا ہے اگر آپ چاہیں تو مراتب ِ سلطانی کے علاوہ چاہ میانہ سے بھی تصاویر اور معلومات لے سکتے ہیں
    شکریہ
    ذکاء ملک چاہ میانہ

  2. سید اختر حسین شاہ کاظمی

    تذکرہ سادات میانوالی از سد عطا محمد شاہ کاظمی دلیوالی موضع قریشیاں میں بھی تمام سادات کی کی تفصیل موجود ہے۔موضع قریشیاں کے تما مکین صحیح نسب سید اور امام موسیٰ کاظم کی اولاد ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Scroll to Top