بابا خاصہ -حضرت امید علی شاہ-(ملا خیل تحصیل عیسٰی خیل)

 ملا خیل شہر کے قریب ہی ایک خوبصورت پہاڑی ٹیلہ موجود ہے جس کے ایک طرف پہاڑی نالہ بڑوچ گزر رہا ہے اور اسی پہاڑی کے اوپر حضرت باباخاصہ علیہ الرحمہ کا مزار موجود ہے قبرخاصی طویل یعنی نو گزی قبر ہے ۔

 

آپ کا شاندار مزار تعمیر کیا گیا ہے ۔ نام سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ خاص الخاص شخصیت ہیں اور یہ آپ کا اصل نام نہیں ہے ۔ آپ کا نا م اور حسب و نسب حالات زندگی سب تاریخ کے دھندلکوں میں گم ہو چکے ہیں اور صرف یہی بات طے شدہ ہے کہ آپ ایک بلند پایہ بزرگ ہستی ہیں۔

ماضی قریب کے بہت سے نامی گرامی اولیائے کرام یہاں آپ کے مزار پر حاضری دیتے رہے ہیں یا چلہ کش رہے ہیں ۔

حضرت پیر فتح محمد بھوروی علیہ الرحمہ اکثر جمعرات کے دن یہاں حاضری دیتے تھے۔حضرت خواجہ پیر بخش علیہ الرحمہ خواجہ آباد شریف اور ان کے صاحبزادے غوث زمان حضرت خواجہ نصیر الدین شاہ صاحب علیہ الرحمہ نے بھی یہاں اکثر حاضری دی اور اکتساب فیض کیا۔

مزار کے متولی ثناء اللہ خان صاحب کے بقول کہ یہ بزرگ حضرت سید نا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد سے ہیں اور ان کا نام حضرت امید علی شاہ ہے(واللہ اعلم) آپ کا باقاعدہ عرس بھی منایا جاتا ہے۔

دربار کی مسجد اور مدرسہ کی دیکھ بھال  اب حافظ ارشاد اللہ کر رہے ہیں 

 

تحریر-سید طارق مسعود کاظمی-مصنف   کتاب سرزمین اولیا میانوالی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Scroll to Top