حضرت میاں اللہ یارمیانہ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ(بوری خیل)

تحریر-سید طارق مسعود کاظمی-مصنف   کتاب سرزمین اولیا میانوالی

میاں اللہ یارعلیہ الرحمہ بوری خیل میں رہائش پذیر تھے اور یہاں کے بوری خیل پٹھان آپ کے خاندان سے خاص انس اور عقیدت رکھتے تھے۔

آپ انتہائی عابد و زاہد تھے اور انتہائی مستجاب الدعوات بھی۔ آپ کی زبان سے نکلنے والے الفاظ فوراًقبولیت کے درجہ کو پہنچتے تھے۔آپ نے راہِ طریقت کا سفر پائی خیل کی عظیم الشان روحانی شخصیت حضرت دادا میاں محمد ورالی علیہ الرحمہ کی خدمت میں رہ کر شروع کیا۔ آپ نے ان سے بیعت بھی فرمائی اور پیر و مرشد سے خلافت بھی حاصل کی۔ آپ نے عبادت کے لئے بوری خیل شہر کے نزدیک پہاڑوں کو اپنا مسکن بنا لیا اور وہاں عبادت و ریاضت کرتے رہے۔

 آپ کے مزار کے کتبے پر تحریر ہے کہ آپ نے پہاڑوں میں چلے کاٹے اور اکثر جگہوں پر اللہ تعالیٰ نے پانی کے چشمے پیدا کر دیئے۔ آج بھی بوری خیل شہر کے لوگ ان چشموں کا پانی پی کر سیراب ہوتے ہیں۔

 آپ کے خاندان میں گل محمد شہید علیہ الرحمہ نے بہت شہرت حاصل کی تھی لیکن وہاں کے ایک مقامی نیم پاگل شخص نے آپ کو بلا وجہ شہید کر دیا۔ آپ کے مزارات بوری خیل شہر میں مرجع خلائق ہیں۔مزار کے ساتھ انتہائی شاندار، خوبصورت نقش و نگار سے مزین مسجد بنائی گئی ہے۔

 آپ کا عرس ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکت کے لئے دور دور سے لوگ بڑے اہتمام کے ساتھ آتے ہیں اور عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

حاجی میاں امیرعلی شاہ علیہ الرحمہ، میاں اکبر علی علیہ الرحمہ (چاہ میانہ):     آپ دونوں سوتیلے بھائی تھے اور دونوں بھائیوں نے تصوف میں ایک بلند مقام حاصل کیا۔ آپ کے والد محترم کا نام میاں علی نور شاہ تھا۔ آپ دونوں کی بیعت حضرت خواجہ غلام محمد حضوری بھکڑا والی سرکار سے تھی اور آپ دونوں کو وہاں سے خلافت بھی ملی تھی۔

         آپ کے پیر و مرشد آپ کی سیادت کا بہت احترام کرتے تھے۔ کچھ لوگ حضرت خواجہ غلام محمد حضوری کو ایک کنویں کا ٹپہ (بنیاد) رکھنے کو لے گئے۔ دونوں بھائی بھی ہمراہ ہو لئے وہاں جا کر آپ کے پیر و مرشد نے حکم دیا کہ تم لوگ حضرت سلطان زکریا علیہ الرحمہ کی اولاد ہو پہلا ٹپہ تم مارو۔ آپ دونوں بھائیوں کے مزارات چار دیواری سادات میں موجود ہیں۔

۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Scroll to Top