منورعلی ملک کے جنوری 2025 کے فیس بک پرخطوط
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته۔
یہ پیغام آپ سب کے لیے نہایت محبت اور احترام کے ساتھ ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، “میرا میانوالی” ایک ذاتی محبت، خلوص اور تاریخی وابستگی سے جڑا ہوا سلسلہ ہے، جس کے ذریعے میں نے کوشش کی کہ اپنے پیارے شہر میانوالی کی تاریخ، ثقافت، شخصیات، اور یادوں کو قلمبند کرکے آپ تک پہنچاؤں۔
افسوس کے ساتھ عرض کر رہا ہوں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے میری صحت کی حالت بہتر نہیں ہے۔ جسمانی کمزوری اور مسلسل بیماری کے باعث میں اب “میرا میانوالی” کی پوسٹس باقاعدگی سے لکھنے سے قاصر ہوں۔ یہ میرے لیے بھی ایک دکھ کی بات ہے کیونکہ یہ کام میری روح کی تسکین اور دل کی خوشی کا ذریعہ تھا۔
آپ سب سے نہایت ادب کے ساتھ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے تاکہ میں دوبارہ اپنی تحریروں کے ذریعے میانوالی کی محبت کو آپ تک پہنچا سکوں۔ آپ کی دعائیں میرے لیے سب سے بڑا سہارا ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے، صحت و سلامتی عطا فرمائے۔والسلام–منور علی ملک – 1 جنوری 2025
سال تو بدل گیا۔ اس سال کو پچھلے سال سے بہتر بنانے کے لیئے ہمیں اپنے آپ کوبھی کچھ بدلنا ہوگا۔ سوچیئے- 1 جنوری 2025
اپنا پرانا شعر
آو بیٹھ کے فیصلہ کر لیں،
کس نے پہلے چھوڑ دیا تھا
3 جنوری 2025
اپنا پرانا شعر۔۔۔۔۔۔۔۔
شہر آباد رہے ، آپ سدا شاد رہیں
میں مسافر ہوں مجھے اور کہیں جانا ہے
یادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1992
کالج کی ایک میٹنگ میں پروفیسر سلیم احسن کے ساتھ۔
بچپن کی یادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لذیذ میٹھی روٹی جسے روٹ یا روٹا کہتے تھے۔ عام طور پر خواتین ہر جمعرات کو کسی مقامی بزرگ کے مزار پر جاکر بچوں میں روٹ کے ٹکڑے تقسیم کرتی تھیں۔ گھروں میں بھی لوگ روٹ بنا کر بڑے شوق سے کھایا کرتے تھے
یادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1992
گورنمنٹ کالج میانوالی کی ایم اے انگلش کی پہلی کلاس کے ساتھ پروفیسر عبدالغفار خٹک صاحب اور میں۔
دوسری صف میں دائیں جانب بیٹا امجد علی ملک نمایاں ہیں
یادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چنا بھی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ ایک زمانہ تھا جب دوپہر کے بعد گرما گرم تازہ بھنے ہوئے چنے ہر گھر میں بلا ناغہ بڑے شوق سے کھائے جاتے تھے
ٹرک آرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ آرائش صرف پاکستان میں بیڈفورڈ راکٹ ٹرکوں پہ کی جاتی تھی۔ غیر ملکی سیاح ان ٹرکوں کو دیکھ کر بہت حیران ہوتے اور ان کی پکچرز بنا کر لے جاتے تھے۔ اب تو چین اور جاپان کے ٹرک آگئے ہیں جن پر ایسی آرائش ممکن ہی نہیں۔
21 جنوری 2025
27 جنوری 2025
29 جنوری 2025